• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالیہ اور رنبیر کی نئی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ کا آغاز

شائع January 4, 2018

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بہت جلد پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے جس کی تیاری ان دونوں اداکاروں نے شروع کردی ہے۔

ویسے تو 2014 سے اس فلم ’براہمسٹرا‘ کے بننے کا اعلان کردیا گیا تھا، البتہ اس پر کام کا آغاز اب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور عالیہ ساتھ فلم کریں گے

پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور فلم کے ہدایت کار ایان مکجرھی کی ایک تصویر شیئر کی، جو اس وقت اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فلم کی شوٹنگ کی تیاری کررہے ہیں۔

بولی وڈ معروف اداکار امیتابھ بچن بھی اس فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ، رنبیر کی دیوانی

عالیہ بھٹ نے بھی فلم کی تیاری کرتے دوران اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

اس پر عالیہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ ’براہمسٹرا‘ کے ساتھ ساتھ زویا اختر کی فلم ’گلی بوائز‘ کا اسکرپٹ بھی پڑھ رہی ہیں۔

جبکہ ایک ویڈیو میں رنبیر کپور بھی فلم میں اپنے کردار کے لیے تیاری کرتے نظر آئے۔

Just an aspiring DJ #ranbirkapoor in action ;) ~ 🎧💿🎧 ~

A post shared by The Foxgrove (@the_foxgrove) on

ویسے اس فلم کی کہانی کے بارے میں اب تک کچھ بتایا نہیں گیا البتہ اس کی کہانی رومانوی ہوگی، جبکہ لوگوں کو فلم میں نئی جوڑی کے ساتھ ساتھ نئی رومانوی کہانی کا انداز بھی دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں: کرن جوہر کا اکشے،رنبیر اورعالیہ کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان

فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ کافی بڑا پروجیکٹ ہے، لوگوں کو اس فلم کے ساتھ ساتھ مجھ پر بھی کافی بھروسہ ہے، مجھے اپنے کیریئر، پروڈیوسر، اداکاروں اور پوری ٹیم کے لیے بہترین کام کرکے دینا ہے‘۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024