• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب یونیورسٹی کی زمین حکومت کو نہیں دی جائے گی،وائس چانسلر

شائع January 3, 2018

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین نصر نے یونیورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے پرانے کیمپس کا اسپورٹس گراؤنڈ صوبائی حکومت کو نہیں دیا جائے گا۔

یہ یقین دہانی انہوں نے اساتذہ کے مختلف گروہوں کے نمائندوں کے ہونے والے اجلاس میں کرائی۔

اس اجلاس میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر جاوید سمیع، سیکریٹری افتخار احمد تارڑ، اکیڈمک فورم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، پروفیسر ڈاکٹر فرخ الحق نوری، پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، پروفیسر ڈاکٹر ساجد راشد، ڈاکٹر محبوب حسین اور ڈاکٹر محمد فاروق شاہد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا زمین کے حصول کیلئے پنجاب یونیورسٹی پر دباؤ

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے راستے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے چوبرجی کے مقام پر مدرسے کی زمین حاصل کی تھی اور اب وہ یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنی 2 کینال کی زمین دینے پر مجبور کر رہی ہے تاکہ مدرسے کا معاوضہ ادا کیا جاسکے۔

یونیورسٹی کے تمام گروہوں اور فیکلٹی ممبران نے صوبائی حکومت کو اس زمین کی حوالگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے ایک شرکاء کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی اور انہیں ایک اور زمین کی نشاندہی کی جو سیاسی جماعت کو دی جاسکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اسپورٹس گراؤنڈ کی تاریخی اہمیت ہے یہاں قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بننے سے قبل مسلمانوں سے خطاب کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے طالب علموں کے غیر تعلیمی سرگرمیوں پر گہرا اثر بھی پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

وائس چانسلر نے بھی اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کے وہ اس زمین کو حکومت کے حوالے نہیں کریں گے بلکہ صوبائی حکومت کو پی آئی اے پلانیٹیریئم کی زمین مذہبی جماعت کو دینے کی تجویز دیں گے۔

ڈاکٹر نصر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ یونیورسٹی میں ایک مثبت ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس اجلاس میں وائس چانسلر کے خلاف پھیلنے والا نامعلوم خط کی بھی مذمت کی گئی۔

اساتذہ کے تمام گروہوں نے متفقہ رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے اور تمام افراد کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔

اجلاس کے دوران ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور انہیں سامنے لانے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔


یہ خبر 3 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

SMH Jan 03, 2018 10:57am
؛بلکہ صوبائی حکومت کو پی آئی اے پلانیٹیریئم کی زمین مذہبی جماعت کو دینے کی تجویز دیں گے۔۔۔ وائس چانسلر کی طرف سے ایسی کوی تجویز دیناانتہاي افسوس ناک ہے،،،،اپنی بلا دوسرے کے سر ڈالنا کہاں کااچھا عمل ہے،،،غریب کی جورو سب کی بھابی،،،پی آئی اے پلانیٹیریئم بچوں کے لیے ایک اچھی تعلیمی ومعلوماتی تفریح گاہ ہے۔براہ کرم وائس چانسلر کچھ بنانے میں حصہ ڈالیں اجاڑنے میں نہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024