• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

لاہور: نیو ائرنائٹ پر پولیس اہلکار کی ہلاکت کا واقعہ، 8 ملزمان گرفتار

شائع January 2, 2018

لاہورکے علاقے ڈیفنس میں نیو ائر نائٹ پر کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے اہلکار سے متعلق کیس میں ملوث 8 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈیفنس چیک پوسٹ پر کھڑے 2 پولیس اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل مستنصر حسین جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان محمد سعید کو پیرکے دن حراست میں لیا گیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق کیولری چوک کے قریب ڈیوٹی پر مامور دو اہلکاروں مستنصر حسین اور قاسم نے ایک تیز رفتار کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن بے قابو کار ان پر چڑ دوڑی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش چوہدری کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم محمد سعید اپنے دوست مصطفیٰ کی کار کو چلارہے تھے تاہم انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے محمد سعید کے دوست اور گاڑی کے مالک مصطفیٰ سمیت 8 افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بھکر، ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد تیزرفتار کار کا ڈرائیور کار کو چھوڑ کر جائے وقوع سے فرار ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کار میں دو افراد موجود تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار کاردیگر گاڑیوں کو خطرناک طریقے سے پیچھے چھوڑتے ہوئے دو اہلکاروں کو کچل دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹریفک جام کی وجوہات سامنے آگئیں

ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو 'غیر ارادی طور پر نقصان پہنچانے سے موت واقع ہونے اور تیز رفتاری یا غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا'۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025