• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع December 29, 2017 اپ ڈیٹ December 30, 2017

2017 کی بہترین ہولی وڈ فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہیے



فلم بینی دنیا بھر کے کروڑوں افراد کا مشغلہ ہے مگر ہر شخص کی پسند مختلف ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سب سے بہترین فلموں کا انتخاب اتنا آسان نہیں تاہم ناقدین نے 2017 کی بہترین فلموں کا انتخاب کیا ہے۔

دیکھیں کیا اس فہرست میں شامل کوئی فلم آپ کو بھی پسند ہے یا نہیں؟ اگر انہیں نہیں دیکھا تو ایک مرتبہ ضرور دیکھیں۔

لوگن (Logan)

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایکس مین سیریز کی یہ فلم والوورین کے کردار کی آخری فلم بھی تھی جس میں ہیو جیک مین اور پیٹر اسٹیورٹ نے پرستاروں کو آنسو بہانے پر مجبور کردیا، جس میں والوورین زیادہ پرتشدد مگر پہلے سے بہت زیادہ کمزور نظر آیا، کچھ ناقدین کے خیال میں یہ پہلی سپرہیرو فلم ہوسکتی ہے جسے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جائے۔ اس فلم میں سپر ہیرو تو کچھ کمزور نظر آیا مگر جذباتی پن زیادہ نظر آیا جو کسی اور سپر ہیرو فلم میں نظر نہیں آتا۔

گیٹ آﺅٹ (Get Out)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2017 کی کوئی فلم اس جیسی نہیں، جس میں ہارر، کامیڈی اور سنجیدہ موضوع کو بہت خوبصورتی سے آپس میں ملایا گیا ہو جبکہ امریکا میں نسل پرستی کے مسئلے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ انتہائی کم بجٹ میں بننے والی اس فلم نے توقع سے زیادہ بزنس کرکے بھی لوگوں کو حیران کیا۔

دی لوسٹ سٹی آف زی (The Lost City of Z)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایڈونچر فلم پرسی فاﺅکیٹ کی سچی کہانی پر مبنی تھی، یہ ایسا برطانوی مہم جو تھا جو ایک گمشدہ تاریخی شہر کو آمیزون کے جنگلات میں ڈھونڈنے کے لیے نکلتا ہے جس کے دوران وہ 1925 میں غائب ہوگیا تھا۔ کسی شخص کے اندر پائے جانے والے جنون کی یہ کہانی آپ کبھی بھول نہیں سکیں گے جبکہ ماضی کے دور کی تفصیلات کو مثالی انداز سے پیش کیا گیا۔

دی بگ سیک (The Big Sick)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ پاکستانی نژاد امریکی اداکار و مصنف کمیل نانجیانی کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم ہے، جس میں وہ محبت میں گرفتار ہوتے ہیں اور پھر رشتہ ٹوٹ جاتا ہے، مگر جب وہ خاتون کوما میں چلی جاتی ہے تو وہ ایک مرتبہ پھر اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں، اس میں موجود حساس مزاح آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

ڈنکرک (Dunkirk)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے متعدد فلمیں بنی ہیں مگر کرسٹوفر نولان کی اس فلم کو ہر دور کی بہترین جنگی فلم قرار دیا گیا ہے، جس میں ڈائیلاگ نہ ہونے کے برابر ہیں مگر سسپنس اتنا زیادہ ہے کہ شروع سے آخر تک لوگ بے چین رہتے ہیں کہ فلم کا اختتام کیسے ہوگا۔

ونڈر ویمن (Wonder Woman)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ڈی سی کامکس کی باکس آفس اور ناقدین دونوں میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی فلم ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی فلم میں سپر ہیرو کی جگہ سپر ہیروئین کو دی گئی اور ڈائریکٹر نے فلم کی تفصیلات میں واقعی کمال کر دکھایا۔

لیڈی برڈ (Lady Bird)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم کو ویب سائٹ روٹن ٹماٹوز کی تاریخ میں سب سے بہترین ریویو فلم کا اعزاز ملا، جس میں ڈائریکٹر گریٹا گرویگ نے اپنی ہی زندگی کی کہانی کو کچھ افسانوی واقعات کے ساتھ ملا کر پیش کیا، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اسے ناقابل فراموش فلم بنادیا۔

تھور ریگنوروک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسے مارول اسٹوڈیوز کی سب سے بہترین سپر ہیرو فلم قرار دیا گیا ہے جو کہ زیادہ پرمزاح، کم سنجیدہ تھور کے ساتھ تھی ، جس میں اس کا مقابلہ اپنی بہن سے ہوتا ہے۔

کوکو (Coco)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ڈزنی کی ایک اور بہترین اینیمیٹڈ فلم ثابت ہوئی، جس میں اسپیشل ایفیکٹس تو کمال کے تھے ہی مگر اس کے ساتھ فلم کی کہانی بھی کافی منفرد تھی، یعنی ایک زندہ بچہ مردوں کی دنیا میں پہنچتا ہے، اپنے بزرگ سے ملتا ہے اور پھر واپس آتا ہے۔

اوکجا (Okja)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک نوعمر لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو جینیاتی انجنیئرنگ سے تیار کردہ اپنے پالتو جانور کے ساتھ ایک چھوٹے سے گاﺅں میں رہتی ہے، اس جانور کو گوشت کی سپلائی کا نیا ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور وہ لڑکی اسے واپس لانے کی کوشش یا جدوجہد کرتی ہے، اس کی کہانی کافی تھرلنگ اور دل کو چھو لینے والی ہے۔

اٹ (It)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2017 میں متعدد ہارر فلمیں ریلیز ہوئیں مگر اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی اس فلم کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکا جس نے پرستاروں کے دل میں خوف کو جگایا اور اس فلم کو ہر دور کی سب سے زیادہ کمانے والی ہارر فلم کا اعزاز بھی دلا دیا۔

دی ڈیزاسٹر آرٹسٹ (The Disaster Artist)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آپ نے ہوسکتا ہے کہ کبھی ایسی فلم نہ دیکھی ہے جو ایک فلم بننے پر مبنی ہو، مگر ہولی وڈ کی بدترین یادگار فلم دی روم کے بننے کی یہ کہانی آپ کو ضرور پسند آئے گی، جس میں اداکاروں نے کمال کر دکھایا۔ اس میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک شخص فلمی ہیرو بننے کا خواب سچ کر دکھاتا ہے، اس کی کہانی، ہیرو، ڈائریکشن اور متعدد شعبے خود سنبھال کر ہولی وڈ تاریخ میں اپنا نام درج کرالیتا ہے۔

اسٹار وارز: دی لاسٹ جیڈائے (Star Wars: The Last Jedi)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس سیریز کو پسند کرتے ہیں یا نہیں، مگر اس نئی فلم کو ضرور دیکھ لیں کیونکہ یہ اس سیریز کی چند بہترین فلموں میں سے ایک ہے، اس میں کہانی پہلے کے مقابلے میں زیادہ حقیقی اور دیگر سے مختلف ہے، اس سیریز کے کچھ پرستاروں کو تو لگتا ہے کہ یہ اسٹار وارز فلم سیریز کا حصہ ہی نہیں اور یہی ڈائریکٹر کا کمال ہے۔

دی پوسٹ (The Post)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

معروف ڈائریکٹر اسٹیون اسپیلبرگ نے ادکار ٹام ہینکس اور اداکارہ میرل اسٹریپ کے ساتھ یہ فلم بنائی ہے اور اس میں امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے پبلشر کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے، جس میں صحافتی تاریخ کو بدلتے اور بننے کے عمل کو دکھایا گیا ہے۔

اے گھوسٹ اسٹوری (A Ghost Story)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو مرنے کے بعد ایک بھوت کی شکل میں واپس آتا ہے اور اس کے جسم پر ایک سفید چادر پڑی ہوتی ہے اور وہ اس گھر میں بسیرا کرتا ہے جہاں وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہتا تھا، سادہ مگر پرتجسس کہانی کو ڈائریکٹر نے مہارت سے پیش کیا ہے۔

بلیڈ رنر 2049 (Blade Runner 2049)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ 1982 کی سائنس فکشن فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل ہے اور بظاہر تو یہ باکس آفس پر ناکام رہی، مگر سائنس فکشن پسند کرنے والوں کے لیے یہ کسی تحفے سے کم نہیں جس کی کہانی کافی دلچسپ ہے جبکہ اس میں اسپیشل ایفیکٹس اور مستقبل کی دنیا کا احوال بہت اچھے انداز سے پیش کیا گیا ہے، اسی طرح مرکزی کرداروں نے بھی اپنے کردار بخوبی نبھائے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

وسیم بن اشرف،ملتان Dec 29, 2017 06:39pm
اتنی اچھی اور سپر فلموں کے بارے میں انفارم کرنے کا شکریہ ،وقت ملتے ہی آپ کی تجویز کردہ موویز ضرور دیکھیں گے،ایسے معلوماتی آرٹیکل تسلسل سے شائع کئے جائیں