• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع December 27, 2017 اپ ڈیٹ December 30, 2017

2017 کی 10 بہترین ہارر فلمیں



2017 کا اب اختتام ہورہا ہے اور اگر آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو آپ کے خیال میں سب سے بہترین فلم کونسی تھی؟

ویسے تو اس کا تعین کرنا آسان نہیں مگر ناقدین کی آراءکو دیکھا جائے تو رواں برس یہ چند بہترین ہارر فلمیں ریلیز ہوئیں۔

مزید پڑھیں : خون جما دینے والی 10 ہارر فلمیں

ہیپی ڈیتھ ڈے (Happy Death Day)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کو ہارر کہا جائے یا تھرلر، وہ آپ خود دیکھ کر فیصلہ کریں، ویسے اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی اپنی سالگرہ پر اٹھتی ہے اور رات کو قتل ہوجاتی ہے، مگر قتل ہوتے ہی اس کی آنکھ ایک بار پھر اپنی سالگرہ والی صبح میں کھلتی ہے اور ایک بار پھر رات کو قتل ہوجاتی ہے، اس طرح یہ واقعہ کئی بار ہوتا ہے اور ہر بار وہ مختلف انداز میں قتل ہوتی ہے، جبکہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے قاتل کو شناخت کرلے تاکہ اس چکر سے بچ سکے۔ اس فلم کی کہانی کافی دلچسپ ہے جو ہوسکتا ہے آپ کو بار بار دیکھنے پر مجبور کردے۔

اے ڈارک سونگ (A Dark Song)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اس فلم کو متعدد ناقدین نے 2017 کی سب سے خوفناک پیشکش قرار دیا تھا، جس میں ایک خاتون اپنے مردہ بچے سے دوبارہ بات کرنے کے لیے کالے جادو کے ایک ماہر کی مدد لیتی ہے، اس میں یہ انفرادیت بھی ہے کہ اکثر ہارر فلموں میں لوگ بری روحوں یا چیزوں کو دور رکھنا چاہتے ہیں مگر اس میں انہیں خود آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ فلمی ناقدین نے کہا ہے کہ اگر تو آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو اس کو ضرور دیکھیں مگر یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اسے کمزور دل کے مالک افراد نہ دیکھیں تو بہتر ہے۔ ایک آسیب زدہ گھر، دو کرداروں کی مردے کو واپس لانے کی کوششیں اور پراسرار واقعات سب اسے صحیح معنوں میں ہارر فلم بناتے ہیں۔

را (Raw)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گزشتہ سال اس فلم کو جب ایک فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کے لیے پیش کیا گیا تو اسے دیکھنے کے دوران متعدد افراد خوفناک مناظر کو برداشت نہ کرسکے اور بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد ایمبولینس میں انہیں ہسپتال منتقل کرنا، رواں سال اس فرانسیسی فلم کو ریلیز کیا گیا، جس کی کہانی ایک سبزی خور طالبہ کے گرد گھومتی ہے جو بتدریج گوشت کی دیوانی ہوتی ہے اور وہ گوشت بھی کسی جانور کا انسانوں کا ہوتا ہے، اس گوشت خوری کے مناظر کچھ اتنے حقیقی انداز سے فلمائے گئے ہیں کہ کمزور دل افراد کے لیے برداشت کرنا ممکن نہیں۔

دی بلیک کوٹس ڈاٹر (The Blackcoat's Daughter)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم ایسی دو طالبات کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بورڈنگ اسکول میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران تنہا رہی جاتی ہیں اور انہیں وہاں ایک پراسرار بری طاقت سے اپنی بقاءکے لیے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، فلم کے پہے سین سے لے کر آخری سین تک، یہ فلم ہڈیوں میں سنسناہٹ دوڑانے میں کامیاب رہتی ہے۔ ویسے تو یہ فلم 2015 میں بنی تھی مگر اسے رواں برس ریلیز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سب سے زیادہ کمانے والی 10 ڈراؤنی فلمیں

گیٹ آﺅٹ (Get Out)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم پرمزاح ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ہارر فلم بھی ہے جبکہ اس میں تجسس کا عنصر بھی کم نہیں، اس کی کہانی ایک سیاہ فام نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی سفید فام گرل فرینڈ کے خاندان سے ملنے آتا ہے، اس میں امریکا میں موجود نسل پرستی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ لبرل اور اوباما کو پسند کرنے والے سفید فام خاندان اپنے اندر کیسے خوفناک عزائم چھپائے ہوئے ہوتا ہے۔

اٹ کمز ایٹ نائٹ (It Comes at Night)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم ایسے شوہر اور باپ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو تباہ کن مگر ماورائی قوت سے بچانے کی کوشش کررہا ہوتا ہے، اس کی تمام کوششیں اس وقت ناکامی کا شکار ہونے لگتی ہیں جب ایک اور خاندان پناہ کے لیے اس سے رجوع کرتا ہے، بظاہر تو اس میں ہارر کا عنصر کچھ زیادہ نہیں مگر انتہائی تناﺅ اور تجسس ذہن کے اندر خوف کو پوری فلم کے دوران بڑھائے رکھتا ہے۔

دی کلنگ آف اے سکرئیڈ ڈیر (The Killing of a Sacred Deer)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کی کہانی ایک سولہ سالہ نوجوان اور ایک کامیاب سرجن کے گرد گھومتی ہے، نوجوان کا باپ آپریشن ٹیبل میں دم توڑ دیتا ہے جس کے بعد سے ان دونوں کے درمیان ایک گہرا تعلق بننے لگتا ہے اور وہ سرجن کے خاندان کے قریب بھی ہوجاتا ہے، مگر آغاز سے ہی سولہ سالہ نوجوان کے اندر ایک عجیب سے احساس طاری ہوتا ہے اور پھر معاملات پراسرار رخ اختیار کرلیتے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے سرجن کو ایک بہت بڑی قربانی کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔اس وقت احساس ہوتا ہے کہ یہ کوئی تھرلر فلم نہیں بلکہ ایک ہارر فلم ہے، جسے دیکھتے ہوئے ٹھنڈے پسینے بھی چھوٹ سکتے ہیں۔

اینابیل : کرئیشین (Annabelle: Creation)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فلم سیریز کونجیورنگ کے سپن آف کا یہ دوسرا حصہ 2014 کی فلم کا پرییکیوئل (پہلے کی کہانی) ہے، جس میں لوگوں کو مارنے والی اس گڑیا کے اندر آسیب کے بسنے کی داستان بیان کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی میں ایک چھوٹی بچی کی المناک موت کے بارہ سال بعد کے یہ دکھایا گیا کہ ایک گڑیا بنانے والا اور اس کی بیوی ایک نن اور متعدد بچیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، مگر جلد ہی یہ مہمان اس گڑیا بنانے والے کی آسیب زدہ تخلیق اینابیل کے شکار بننے لگتے ہیں۔

لائف (Life)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ سائنس فکشن ہارر فلم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کو پیش آنے والے خونی واقعے کو بیان کرتی ہے جس میں سائنسدانوں کی ٹیم زندگی کی ایک نئی قسم کو دریافت کرتی ہے جو کہ مریخ میں زندگی کے خاتمے کا باعث بن چکی ہوتی ہے اور اب زمین کے باسیوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔اگر آپ کو خلائی سائنس اور ہارر کا امتزاج پسند ہے تو اس فلم کو بھی ضرور پسند کریں گے۔

اٹ (IT)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم کو سب سے زیادہ کمانے والی ہارر فلم کا ریکارڈ بھی مل چکا ہے جس نے غیرمتوقع طور پر کچھ زیادہ ہی بزنس کرلیا۔ معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول کو دوسری بار فلمایا گیا تھا، جس کی کہانی فلم کی کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے جنھیں دی لوزر کلب کے نام سے جانا جاتا ہے، کو زندگی کے مسائل، بدزبانیوں اور ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ram kirshan Dec 28, 2017 02:24pm
Happy death day is one of the best movie.