• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

دفاعی چیمپیئن واپڈا کو شکست، سوئی ناردرن قائد اعظم ٹرافی کی چیمپیئن

شائع December 25, 2017
قائد اعظم ٹرافی کی فاتح سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ پی سی بی
قائد اعظم ٹرافی کی فاتح سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ پی سی بی

قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں سمیع اللہ خان کی کیریئر بیسٹ باؤلنگ کی بدولت سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے دفاعی چیمپیئن واپڈا کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی میں کھیلا گیا فائنل پوری طرح سے باؤلرز کے نام رہا جہاں واپڈا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کی ٹیم کو 259 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، افتخار احمد 73 اور محمد رضوان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واپڈا کی ٹیم باؤلرز کی عمدہ کارکردگی سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور 271 رنز پر آؤٹ ہو کر پہلی اننگز میں صرف 12 رنز کی لیڈ لے سکی، واپڈا کی جانب سے کامران اکمل 67 اور عدنان رئیس 65 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

سوئی ناردرن گیس کی دوسری اننگز کا آغاز تباہ کن رہا اور 21 رنز پر اس کے چار مستند بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے لیکن پہلی انگز کی طرح ایک مرتبہ پھر افتخار اور رضوان واپڈا کے باؤلرز کی راہ میں حائل ہو گئے اور 193 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت سوئی ناردرن گیس 268 رنز بنانے میں کامیاب رہی، افتخار نے 106 اور رضوان نے 91 رنز کی باری کھیلی۔

دفاعی چیمپیئن واپڈا کو میچ جیتنے کیلئے 257 رنز کا ہدف ملا لیکن سمیع اللہ خان کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب پوری ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہو گئی، زاہد منصور اور عامر سجاد 38، 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

سمیع اللہ خان نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 62 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں لیں اور میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ میں 103 رنز سے فتح کے ساتھ ہی سوئی ناردرن گیس نے چار سال میں تیسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025