• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو قتل کریں گی

شائع December 24, 2017 اپ ڈیٹ December 27, 2017
پہلی بار دپیکا پڈوکون بولی وڈ فلم میں گینگسٹر بنیں گی—اسکرین شاٹ
پہلی بار دپیکا پڈوکون بولی وڈ فلم میں گینگسٹر بنیں گی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کو ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی ایک ایکشن تھرلر فلم میں ایک گینگسٹر خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

خبریں ہیں کہ رومانٹک فلموں میں شاندار کارکردگی دکھانے والی دپیکا پڈوکون اب فلم میں خطرناک ہتھیار چلاتی نظر آئیں گی۔

دپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی زندگی پر بننے والی ایک اور ایکشن تھرلر فلم میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کریں گی، جو انہیں قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی زندگی پر بولی وڈ میں متعدد فلمیں بنائی جا چکی ہیں، رواں برس بھی ان کے خاندان پر بننے والی فلم ’حسینہ پارکر‘ میں شردھا کپور نے ان کی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔

دپیکا پڈوکون ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس دی جینڈر کیج میں ایکشن میں نظر آئیں تھیں—اسکرین شاٹ
دپیکا پڈوکون ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس دی جینڈر کیج میں ایکشن میں نظر آئیں تھیں—اسکرین شاٹ

اس سے قبل ’ڈی ڈے‘ سمیت متعدد فلمیں داؤد ابراہیم پر بنائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی زندگی 'پیکو' جیسی ہی ہے، دپیکا

اب ان کی زندگی پر مزید ایک اور فلم بنائی جائے گی، جس میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ ورسٹائل اداکار عرفان خان ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پنک ولا کے مطابق داؤد ابراہیم کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام ’سپنا دی دی‘ رکھا جائے گا، جس کا اسکرپٹ معروف انویسٹیگیٹو صحافی ایس حسین زیدی کی تحقیقاتی کتاب ’ ممبئی کی کوئین مافیا‘ سے لیا گیا ہے۔

ایس حسین زیدی کی یہ کتاب تحقیقاتی رپورٹس پرمبنی ہے، جومختلف بھارتی اخبارات میں بھی شائع ہوچکی ہیں۔

دونوں پہلے پیکو میں بھی کام کرچکے—اسکرین شاٹ
دونوں پہلے پیکو میں بھی کام کرچکے—اسکرین شاٹ

فلم کی ہدایات وشال بھردواج دیں گے، جب کہ اسے وشال بھردواج اور کری ارج انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ کے بعد دپیکا پڈوکون ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

فلم میں عرفان خان ایک ایسے مقامی گینگسٹر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو قتل کرنے کا ارادہ رکھنے والی لڑکی کا ساتھ دیتے ہیں۔

داؤد ابراہیم کو قتل کرنے کا ارادہ رکھنے والی گینگسٹر خاتون کا کردار دپیکا پڈوکون نبھائیں گی۔

ذرائع کے مطابق فلم میں داؤد ابراہیم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والی گینگسٹر خاتون سے عرفان خان کو پیار بھی ہوجاتا ہے، اس لیے شائقین فلم میں رومانس کو بھی انجوائے کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور عرفان خان کی ایک ساتھ یہ دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ ’پیکو‘ جیسی فیملی فلم میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024