• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 اہلکار شہید

شائع December 24, 2017
دھماکے میں شہید ہونے والے (دائیں سے بائیں) نائیک عنایت اللہ خٹک، سپاہی صفت اللہ، سپاہی محسن علی توری — فوٹو ، آئی ایس پی آر
دھماکے میں شہید ہونے والے (دائیں سے بائیں) نائیک عنایت اللہ خٹک، سپاہی صفت اللہ، سپاہی محسن علی توری — فوٹو ، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے دھماکا ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ وہاں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے غلام خان میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں اہلکاروں کی جانب سے گشت معمول کی بات ہے، تاہم دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 2014 سے قبل فاٹا کی شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت 7 ایجنسیز کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس 2 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر کے پاک فوج کے 2 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ 13 نومبر کو وفاق کے زیر انتظام علاقے (فاٹا) کی ایجنسی باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس 15 جون کو پاک فوج نے خیبرایجنسی کے تمام علاقوں میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن خیبر 4 کا آغاز کیا تھا۔

علاوہ ازیں سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں کو روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام بھی کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024