• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

کیا مونگ پھلی آپ کو موٹا کرتی ہے؟

شائع January 23, 2018
ٹھنڈی راتوں میں مونگ پھلی کھانے کا مزا بھی کچھ اور ہی ہے —۔
ٹھنڈی راتوں میں مونگ پھلی کھانے کا مزا بھی کچھ اور ہی ہے —۔

سردیوں کے موسم میں میوا کھانے کے شوقین افراد سب سے زیادہ شاید مونگ پھلی کھانا پسند کرتے ہیں، ٹھنڈی راتوں میں مونگ پھلی کھانے کا مزا بھی کچھ اور ہی ہے۔

شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جسے مونگ پھلی کھانا پسند نہ ہو، لیکن کیا مونگ پھلی ہمارا وزن بڑھاتی ہے؟

مزید پڑھیں: مونگ پھلی دل کے مریضوں کیلئے مفید

ویسے تو مونگ پھلی کھانے کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میوے کو اگر صحیح تعداد میں نہ کھایا جائے تو اس سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جی ہاں، اگر کسی کو بہت زیادہ مونگ پھلی کھانے کی عادت ہو تو اس کا وزن بڑھ بھی سکتا ہے۔

اگر آپ روزانہ اپنا وزن کم کرنے کے لیے جم میں ورزش کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ مونگ پھلی کو اپنی خوراک نہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مونگ پھلی۔ غریبوں کا بادام

روزانہ مونگ پھلی کھانے سے آپ کے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے، کیوں کہ ان میں کیلوریز میں مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

نمکین مونگ پھلی وزن میں اور تیزی سے اضافہ کرتی ہے، کیوں کہ اس میں سوڈیم کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

اگر آپ نارمل مقدار میں مونگ پھلی کھا رہے ہیں تو پھر اس کے نہت سے فوائد بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024