• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پدماوتی‘ اب کب ریلیز ہوگی؟

شائع December 22, 2017
فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جانی تھی —۔
فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جانی تھی —۔

بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ ویسے تو یکم دسمبر کو ریلیز ہونی تھی، البتہ اس فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے باعث اس کی ریلیز مؤخر کردی گئی۔

گزشتہ ماہ فلم سازوں نے سنجے لیلا بھنسالی، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ملنے والی دھمکیوں کے باعث پدماوتی کی ریلیز روک دی۔

فلم اسٹوڈیو نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’اس کی اگلی ریلیز تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: دھمکیوں کے بعد فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش مؤخر

اور ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی مداح فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

لیکن اب ممبئی مرر کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم پدماوتی اگلے سال مارچ یا اپریل سے پہلی ریلیز نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن بہت جلد مؤرخوں کے ایک پینل کے لیے پدماوتی کی اسکریننگ رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’پدماوتی‘، اصل ناانصافی تو ’علاوالدین خلجی‘ کے ساتھ ہوئی ہے

سنسر بورڈ سے قریبی ایک ذرائع نے بتایا کہ ’دسمبر اپنے اختتام پر ہے تو فلم پدماوتی کو جنوری میں ہی سرٹیفیکیٹ مل سکتا ہے، کیوں کہ پدماوتی سے قبل اور بہت سی فلموں کا ریویو سنسر بورڈ کو کرنا ہے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ چتور گڑھ کی رانی پدمنی کی کہانی پر مبنی ہے۔

اس فلم میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی، شاہد کپور نے راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ میں نامناسب سین دیکھانے پر سینما جلانے کی دھمکی

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے افیئر کی خبریں طویل عرصے سے گردش کررہی ہیں جس کے بعد انتہا پسند تنظیم نے فلم میں ان دونوں کے ایک ساتھ رومانوی سین کی افواہ پر ہندوستان بھر میں خوب مظاہرے کیے۔

اس دوران دپیکا پڈوکون کا سر اور ناک کاٹنے کی دھمکی بھی دی گئی، جبکہ دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے قتل پر انعام بھی رکھا گیا۔

ان واقعات کے بعد دپیکا پڈوکون کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ ہوا جبکہ بہت سے ایونٹس میں ان کی شرکت بھی منسوخ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے پدماوتی بہت ایمانداری، محنت اور ذمہ داری سے بنائی ہے‘

فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے واضع کیا کہ فلم میں دپیکا اور رنویر کا ایک ساتھ کوئی سین نہیں، البتہ مظاہروں میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی۔

واضح رہے کہ یہ دپیکا اور رنویر کی سنجے لیلا کے ساتھ تیسری فلم ہے، اس سے قبل یہ تینوں ایک ساتھ ’رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ میں کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024