• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

بلوچستان: ایف سی کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

شائع December 22, 2017

بلوچستان کے علاقے سبی کے شمال میں واقع پہاڑی علاقوں میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد، مقامی آبادی کو دھمکی آمیز فون کالز کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گندیم گوزی کور میں دیگر کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کو دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

فوجی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔

اس سے قبل 3 دسمبر 2017 سیکیورٹی اداروں نے صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 2017: بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 242 افراد جاں بحق ہوئے

10 مئی 2017 کو افغان سرحد سے منسلک علاقے چاغی میں فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

اس سے قبل 27 اپریل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں بتایا گیا تھا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کے دوران بلوچستان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے علاقے منڈ میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا جبکہ ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 شہید

9 اپریل کو بلوچستان کے داراحکومت کوئٹہ میں پاک فوج نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔

پاک فوج نے چمن کے قریب آپریشن کے دوران افغانستان سے پاکستان آنے والی بارود سے بھری ایک گاڑی پکڑی تھی، جس میں 80 کلو گرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔

خیال رہے کہ ان دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ بتایا جاتا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا جاسوس کلبھوش یادیو کو بھی بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025