• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بولان میں نیٹو کنٹینر نذر آتش

شائع July 7, 2013

۔۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں اتوار کے روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک نیٹو کنٹینر کو آگ لگادی۔

ایک لیویز افسر فتح محمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ حملہ کرنے والے دو افراد نے دھادر کے علاقے میں کنٹینر کو نشانہ بنایا۔

حملے کے باعث کنٹینر کو رکنا پڑا جسکے بعد شدت پسندوں نے اس پر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔

لیویز اور پولیس حکام موقع واردات پر پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

محمد کے مطابق، حملے میں کنٹینر کا ڈرائیور محفوظ رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024