• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’میری شادی کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں‘

شائع December 21, 2017 اپ ڈیٹ December 24, 2017
ٹوئنکل کھنہ پیڈمین کی پروڈیوسر ہیں—فوٹو: اے ایف پی
ٹوئنکل کھنہ پیڈمین کی پروڈیوسر ہیں—فوٹو: اے ایف پی

بولی وڈ کی آنے والی سماجی بائیوگرافی فلم ’پیڈ مین‘ ویسے تو آئندہ برس ریلیز ہوگی، تاہم ابھی سے ہی اس فلم کے چرچے ہیں۔

’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی فلم کے سامنے آنے کے بعد جہاں بھارتی سماج میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں، وہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کی ’پیڈ مین‘ سے بھی بہتری آئے گی۔

’پیڈ مین‘ کے ٹریلر کے بعد 21 دسمبر کو اس کا پہلا گانا ’آج سے تیری‘ بھی ریلیز کیا گیا، اس حوالے سے ممبئی میں منعقد تقریب میں فلم کی پروڈیوسر اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی موجود تھیں، جنہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

ماضی میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی فلموں میں جلوے دکھانے والی ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ’پیڈ مین‘ فلم کے لیے اکشے کمار ان کی پہلی پسند نہیں تھے۔

اکشے کمار اپنی اہلیہ کے ساتھ فلموں میں بھی کام کر چکے—فوٹو: اے ایف پی
اکشے کمار اپنی اہلیہ کے ساتھ فلموں میں بھی کام کر چکے—فوٹو: اے ایف پی

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم ’پیڈ مین‘

بھارتی نشریاتی ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) نے بتایا کہ پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ کے مطابق انہیں فلم کے ہدایت کار آر بالکے نے اس بات پر راضی کیا کہ اس کردار کے لیے اکشے کمار ہی ٹھیک ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ کے اس انکشاف کے بعد ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ فلم میں اکشے کمار کو کاسٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں تو اس دوران وہ کس اداکار کے لیے سوچتی رہیں؟َ

سوال پر ٹوئنکل کھنہ نے شرارتی انداز میں صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ان کی شادی خراب کرنے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں‘؟َ

اپنی اہلیہ کا شرارتی جواب سننے پراکشے کمار سے برداشت نہیں ہوا، اور انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ‘ٹوئنکل کھنہ ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ ان کے درمیان مسئلہ ہے‘۔

پیڈ مین میں رادھیکا آپٹے بھی نظر آئیں گی—فوٹو: اے ایف پی
پیڈ مین میں رادھیکا آپٹے بھی نظر آئیں گی—فوٹو: اے ایف پی

تاہم بعد ازاں ٹوئنکل کھنہ نے کسی بھی اداکار کا نام بتائے بغیر وضاحت کی کہ انہوں نے متعدد اداکاروں کے بارے میں سوچا، مگر انہیں اپنے شوہر کا خیال نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: آخر اکشے کمار ’پیڈ مین‘ کیوں بنے؟

ٹوئنکل کھنہ کے مطابق انہیں فلم ڈائریکٹر آر بالکے نے اکشے کمار کو کاسٹ کرنے کا کہا۔

اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکشے کمار ایک بہترین اداکار ہیں۔

اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ وہ پیسوں کے لیے فلم میں کام نہیں کرتے، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلموں سے معاشرے میں تبدیلی آئے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ سے قبل ہندوستان میں 54 فیصد لوگ کھلے عام رفع حاجت کرتے تھے، تاہم اب یہ تعداد کم ہوکر 34 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

مسٹر کھلاڑی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہندوستان کی 82 فیصد خواتین سینیٹری پیڈزاستعمال نہیں کرتیں، تاہم انہیں امید ہے کہ ’پیڈ مین‘ ریلیز ہونے کے بعد صورتحال بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئنکل کھنہ کی محبت سے متعلق اہم انکشاف

خیال رہے کہ ’پیڈ مین‘ کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔

اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا.

اروناچلم مروگناتھم کو ان کی کاوشوں کے عوض پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اب ان کی جدوجہد پر ’پیڈ مین‘ کے نام سے فلم بنائی گئی ہے، جس میں اکشے کمار اروناچلم مروگنتھم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن کے تحت تیار ہونے والی فلم ’پیڈ مین کو ویسے تو 2018 کے اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اب فلم کی ٹیم نے اسے پہلے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024