ذی سینے ایوارڈز: فاتحین کا حیران کن انتخاب
ہندوستان کے نامور ایوارڈ شو ذی سینے ایوارڈز کی شاندار تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں بولی وڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
شو میں پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف، جیکولین فرینڈز اور رنویر سنگھ سمیت کئی اداکاروں نے پرفارم بھی کیا۔
ایونٹ کی میزبانی سنیل گروور اور روہت شیٹی نے کی۔
البتہ ایونٹ کی حیران کن بات یہ رہی کہ یہاں دیے گئے ایوارڈز نے ناظرین کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔
رواں سال جہاں بہت سے بڑے ستاروں کی بولی وڈ فلمیں ناکام رہیں وہیں ایسی بھی فلمیں تھیں جنہوں نے باکس آفس پر صرف شاندار بزنس ہی نہیں کیا بلکہ اداکاروں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کو خوب متاثر بھی کیا۔
لیکن ذی سینے ایوارڈز کے دوران ایسے بہت سے اداکاروں اور فلموں کو نظرانداز کردیا گیا جنہوں نے رواں سال کامیاب کام کیا۔
جس کی ایک مثال یہ تھی کہ بہترین فلم کا ایوارڈ کامیڈی فلم ’گول مال اگین‘ کو دیا گیا، جبکہ رواں سال بہو بلی، ٹوائلٹ ایک پریم کتھا، بریلی کی برفی جیسی شاندار فلمیں بھی سامنے آئیں۔
شو میں جیتنے والے اداکاروں اور فلموں کی فہرست جبکہ ریڈ کارپٹ پر ان شخصیات کا شاندار انداز مندرجہ ذیل ہے:
غیر معمولی اثر کا ایوارڈ فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتہ‘ کے نام رہا
غیر معمولی لیجنڈ کا ایوارڈ امیتابھ بچن کو دیا گیا
بہترین منفی اداکار کا ایوارڈ فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے راج رجن کو ملا
بہترین معاون اداکارہ کے لیے فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی مہر وی جے کو ایوارڈ دیا گیا
جبکہ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم ’مبارکاں‘ سے انیل کپور کو ملا
ڈیبیو ہدایت کار کا ایوارڈ فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے ادویت چندن کے نام رہا
ڈیبیو اداکار میتن رے تینگو (ٹیوب لائٹ) جبکہ ڈیبیو اداکارہ ندھی اگروال (منا مائیکل) رہیں
فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتہ‘ نے ناظرین کی پسند سے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا
غیر معمولی فلم سیریز میں ’بہوبلی‘ سب سے آگے رہی
اکشے کمار نے ناظرین کی پسند سے اپنی فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا
تپسی پنو فلم ’نام شبانا‘ کے لیے غیر معمولی اثر رکھنے والی اداکارہ رہیں
جبکہ یہی ایوارڈ اداکاروں میں راج کمار راؤ کو ملا
سال کی بہترین فلم ’گول مال اگین‘ قرار پائی
ہدایت کاری کے لیے فلم ’بریلی کی برفی‘ سے اشوینی ایئر کو ایوارڈ دیا گیا
سری دیوی نے اپنی فلم ’موم‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا
جبکہ ورن دھون کو فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا
عالیہ بھٹ کو اپنی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کے لیے ناظرین کی پسند سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا
فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس