• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

توند کو گھلانے میں مددگار 5 مشروبات

شائع December 19, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ کی توند نکل آئے تو یقیناً شخصیت کا سارا تاثر خراب ہوجاتا ہے اور ذہنی پریشانی الگ ہوتی ہے۔

یقیناً ایسا ہونے پر سب لوگ اچھا نطر آنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اضافی چربی سے نجات حاصل کرنا مشن بنالیتے ہیں جو کہ مختلف سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے، جیسے ذیابیطس، امراض قلب وغیرہ۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند مشروبات آپ کو اس اضافی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اس مصالحے کا ایک چمچ روزانہ توند سے نجات دلائے

سبز چائے

اس فہرست میں سب سے اوپر سبز چائے کا نمبر پے جو کہ اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ توند کی چربی کو گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ مختلف بی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے کو پینا معمول بنالینا توند کی چربی کو تیزی سے گھلاتا ہے۔

شہد۔دار چینی کا پانی

دار چینی میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے، ایک چائے کا چمچ دار چینی گرم پانی میں شہد کے ساتھ ملا کر ہر صبح پی لیں، چند ہفتوں میں آپ نمایاں فرق محسوس کرسکیں گے۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ پتے کے سیال کو حرکت میں لانے کے لیے بہترین ہے اور توند سے نجات کے لیے معدے میں تیزابیت کی سطح کو بہتر رکھتا ہے۔ اس سرکے کو ہر صبح گرم پانی میں ملا کر نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟

پائن ایپل کا جوس

پائن ایپل کا جوس توند کی چربی کے لیے بہترین نسخہ ہے، اس میں موجود انزائمے پروٹین کو میٹابولزائز کرنے میں مددیتا ہے اور اضافی چربی کو گھلا دیتا ہے۔

پودینے کی چائے

پودینہ غذا کو تیزی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور چربی بننے سے روکتا ہے، اسی طرح پیٹ کو پھولنے نہیں دیتا جو کہ چربی کے اجتماع کے باعث اکثر لوگوں کو لاحق ہونے والا عارضہ ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

zahra Dec 20, 2017 11:14am
thanks for sharing this it's real green tea is very helpful in reducing belly fats within a days i reduce my 37 weight through this so i really appreciate its usage http://forumpakistan.com.pk/

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024