• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

کیا آپ خود پسند یا گھمنڈی افراد کی یہ نشانیاں جانتے ہیں؟

شائع December 19, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اپنی شخصیت تو ہر انسان کو پسند ہوتی ہے مگر کچھ ایسے ہوتے ہیں جو دیوانگی کی حد تک اپنے آپ سے محبت کرتے ہیں۔

ایسے افراد کو خود پسند، مغرور، گھمنڈی اور نرگسیت پسند سمیت متعدد الفاظ سے پکارا جاتا ہے اور آپ کے ارگرد بھی ایسے لوگ ہوسکتے ہیں جو گفتگو کے دوران ہر موضوع کو اپنی ذات کی جانب موڑ دیتے ہوں، ایسا رشتے دار جو اپنے سامنے کسی کو کچھ نہ سمجھتا ہو یا دفتری ساتھی جو ہر وقت اپنی ہی تعریفوں کے پل باندھتا رہتا ہو۔

مگر کئی مرتبہ خود پسندی کی علامات کچھ ہٹ کر ہوتی ہیں اور وہ ویسی نہیں ہوتیں جیسا عام افراد کا خیال ہوتا ہے۔

ان درج ذیل عادات کو دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کے ارگرد کتنے افراد میں ہے یا کہیں آپ کے اندر ہی تو نہیں۔

پہلی نظر میں پسندیدہ شخصیت کے حامل لگے

خودپسند افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پہلا تاثر بہت اچھا چھوڑ یں، لوگ انہیں کرشماتی شخصیت کا مالک سمجھیں اور یہی وجہ ہے کہ ملازمت کے انٹرویو میں ایسے افراد کی کارکردگی بہت اچھی ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی خودپسند فرد کی شخصیت شروع میں تو بہت مثبت لگتی ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہ منفی ہونے لگتی ہے اور لوگ حیران رہ جاتے ہیں کہ 'میرا جاننے والا ایسا فرد تھا جو اب میرے ساتھ ایسا سلوک کررہا ہے'۔

کچھ خود پسند افراد شرمیلے اور خاموش پسند بھی ہوتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ویسے تو خودپسندی کے شکار افراد اکثر بے جھجک بولنے والے اور خود پر فخر کرنے والے ہوتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو خاموش پسند اور اپنی ذات تک محدود رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق درحقیقت خودپسندی کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک وہ جو اپنی ذات کا اظہار اور منوانے کے خواہشمند ہوتے ہیں دوسرے ایسے شرمیلے افراد، جو ایک کونے میں بیٹھ کر سوچتے رہتے ہیں کہ کب ان کا دن آئے گا اور وہ دیگر کی زندگی حرام کردیں گے۔

وہ اکثر قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں

ایسا نہیں کہ وہ اچھے قائد ہوتے ہیں مگر ماہرین کے مطابق خودپسند افراد اکثر خود کو قائدانہ پوزیشن پر پاتے ہیں کیونکہ ایسے افراد کے اندر لوگوں کی قیادت کی خواہش بہت زیادہ ہوتی ہے اور وہ اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

وہ اپنے بارے میں گفتگو کا موقع ڈھونڈ نکالتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کسی فرد سے کینسر پر بات کررہے ہوں مگر پھر احساس ہو کہ وہ تو اپنی نئی گاڑی، لباس یا کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے لگا ہے اور کسی اور موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہی نہیں۔

دوسروں پر الزام دھرنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اپنی شخصیت کو اجاگر اور بہتر دکھانے کے لیے وہ دیگر افراد پر اپنی غلطیوں کا الزام دھرنے میں تاخیر نہیں کرتے۔

اچھی چیزیں پسند کرتے ہیں

خودپسند افراد کی ایک نمایاں عادت اپنے اسٹیٹس بہتر سے بہتر انداز سے پیش کرنا ہوتا ہے اور اس کے لیے مہنگی اشیاءان کا ہتھیار ہوتی ہیں۔ یعنی ایسے افراد خریداری کے دوران اچھی چیز کے مقابلے پر کسی برانڈ کو ترجیح دینے کے عادی ہوتے ہیں تاکہ ان کی نمائش فاخرانہ انداز سے کی جاسکے۔

شخصیت کا انداز ہی سب کچھ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ضروری نہیں کہ ایسے افراد دیگر کے مقابلے میں زیادہ پرکشش ہوں مگر وہ اپنی شخصیت کے انداز کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ہر طرح سے اچھا نظر آنے کو اہمیت دیتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر فرد جو ایسا کریں وہ خود پسند ہی ہو مگر یہ نمایاں عندیہ ضرور ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دوست اور اچھی تصاویر

اے پی فائل فوٹو
اے پی فائل فوٹو

خودپسند افراد سوشل میڈیا کو اپنا اسٹیٹس مستحکم رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو وہ زیادہ سے زیادہ اچھی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں، خود کو پروموٹ کرتے ہیں، زیادہ دوست بناتے ہیں تاکہ ان کی کامیابیوں کی داستان زیادہ حلقوں تک پہنچ سکے۔

تنقید کو بالکل پسند نہیں کرتے

ویسے تو کوئی بھی فرد اپنے اوپر تنقید کو زیادہ پسند نہیں کرتا مگر خود پسند افراد اس حوالے سے پاگل پن کی حد تک حساس ہوتے ہیں اور ایک لفظ بھی انہیں بھڑکانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

بہانے بہترین ہتھیار

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

خودپسند اپنے علاوہ ہر کسی پر الزام لگانا یا انگلی اٹھانے کو پسند کرتے ہیں، اس کے لیے وہ اچھے بہانے بناتے ہیں بلکہ مہارت رکھتے ہیں اور اپنی غلطیوں کی ذمہ داری کبھی قبول نہیں کرتے۔

رشتے اور دیگر افراد کی زندگیاں تباہ کرنے سے گریز نہیں کرتے

کیا کبھی ایسے فرد سے ملے ہیں جو رشتے نبھانے اور ملازمت میں ہمیشہ ناکام رہتا ہے ؟ تو یہ سرخ جھنڈی ہے کہ ایسے فرد کے قریب مت جائیں، کیونکہ ایسے افراد اپنے رشتے یا دیگر افراد کی ملازمت یا زندگیاں تباہ کرکے بغیر کسی پشیمانی کے دوسری جانب بڑھ جاتے ہیں۔

ہر چیز پرسنل

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

خصوصاً خاموش رہنے والے خودپسند افراد کو اگر کسی موقع پر نظرانداز کیا جائے تو وہ دفاعی انداز اور غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ ایسے افراد سمجھتے ہیں کہ آپ ان کے خلاف ہیں یا انہیں سمجھ نہیں سکے، اس لیے ترقی، یا کسی بھی چیز کے لیے ان کے بارے میں سوچا بھی نہیں۔

ایسے افراد کو اکثر اپنی شخصیت کا اندازہ نہیں ہوتا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

خودپسندی ایک دو دھاری تلوار کی طرح ہے جو اپنی شخصیت کو خاص سمجھنے پر تو مجبور کرتی ہی ہے مگر اکثر ان لوگوں کو خود اپنے اندر موجود مسائل کو دیکھنے سے بھی روکتی ہے۔ خاموش رہنے والے ایسے افراد کو ڈپریشن یا ذہنی تشویش کے عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں مگر وہ کسی کی مدد لینے سے اس لیے گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ خود کو بالاتر محسوس کرتے ہیں۔

خوداعتمادی بلا کی ہوتی ہے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بہت زیادہ خود پسند افراد میں خوداعتمادی بہت زیادہ ہوتی ہے بلکہ حد سے زیادہ ہی ہوتی ہے اور ان کے اندر آسانی سے عدم تحفظ پیدا نہیں ہوتا اور اس خوداعتمادی میں ہر کامیابی کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ خودپسند ہوتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

آج کے دور میں نوجوانوں میں ماضی کی نسلوں کے مقابلے میں زیادہ خودپسندی پائی جاتی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مرد اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، کچھ ثقافتیں یا شعبے اس کو زیادہ بڑھا دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024