• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

’اسٹار وارز دی لاسٹ جڈائے‘ 20 ارب کلب میں شامل

شائع December 18, 2017 اپ ڈیٹ December 21, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف امریکی ایپک سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کی آٹھویں فلم ابتدائی تین دن میں پاکستانی 20 ارب روپے کمانے والی اب تک کی چوتھی ہولی وڈ فلم بننے میں کامیاب ہوگئی، فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر سے پاکستانی 45 ارب روپے سے زائد پیسے بٹور لیے۔

’اسٹار واز: دی لاسٹ جڈائے‘ تین دن میں دنیا بھر سے 45 کروڑ ڈالرز (پاکستانی 45 ارب روپے سے زائد) کمانے کے باوجود اب تک کی زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم ہے۔

حیران کن طور پر اس سے قبل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی اسٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم تھی، جس نے 2015 میں ابتدائی تین دن میں 48 کروڑ ڈالرز (پاکستانی 48 ارب روپے سے زائد) کمائے تھے۔

ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ نے صرف امریکا بھر سے ہی 22 کروڑ ڈالرز (پاکستانی 22 ارب روپے سے زائد) بٹورے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دی لاسٹ جڈائے‘ پہلے دن سب سے زیادہ کمانے والی دوسری فلم

اسٹار وارز کی آٹھویں فلم نے دنیا کی 54 مختلف باکس آفسز سے مجموعی طور پر تین دن میں 23 کروڑ ڈالر (پاکستانی 23 ارب روپے سے زائد) بٹورے۔

اسٹار وارز کی آٹھویں فلم جہاں امریکا میں اب تک کی سب سے زیادہ کمانے والی دوسری فلم بن گئی، وہیں وہ ابتدائی تین دن میں 20 کروڑ امریکی ڈالرز کمانے والی اب تک کی چوتھی بڑی فلم بھی بن گئی۔

مزید پڑھیں: ’اسٹار وارز‘ کو ’خلا‘میں دکھایا جائے گا

اس سے قبل ابتدائی تین دن میں 20 کروڑ امریکی ڈالرز کمانے والی فلموں میں 2015 میں ریلیز ہونے والی ’اسٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ اسی سال ہی ریلیز ہونے والی ’جراسک ورلڈ‘ اور 2012 میں ریلیز ہونے والی ’اوینجرز‘ شامل ہیں۔

’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ نے جاپان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں کمائی کے حوالے سے مقامی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ اسٹار وارز کی اس آٹھویں فلم کو رواں ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

پروڈیوسر کیتھالین کینیڈی اور رام برگمن کی فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ کی ہدایات ریان جوہنسن نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024