• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سب چھوڑیں’ زومبا ڈانس‘ کریں صحت مند رہیں

شائع December 12, 2017
—فوٹو: زومبا فیس بک
—فوٹو: زومبا فیس بک

برسوں سے موسیقی کو روح کی غذا تو کہا جاتا رہا ہے، جب کہ ادب سے وابستہ لوگ شاعری، کہانیوں، ناولوں اور دیگر صنفوں کو بھی نہ صرف انسانی صحت بلکہ بہترسماج کی تشکیل کے لیے بھی مثبت قرار دیتے ہیں۔

تاہم اب ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ لاطینی امریکا کی ڈانس کی ایک مخصوص قسم بھی انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

ہندوستان کے یوگا کے بعد اب کولمبیا میں تخلیق کی گئی ڈانس کی قسم ’زومبا‘ کو بھی ماہرین نے صحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔

ایشیا ون میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپین کی یونیورسٹی آف گرانڈا (یو سی جی) اور ایکواڈور کی نیشنل یونیورسٹی آف چمبورازو کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور ’زومبا‘ ڈانس کے انسانی صحت پر اثرات جاننے کے لیے پائلٹ پروگرام تشکیل دیا۔

—فوٹو: زومبا فیس بک
—فوٹو: زومبا فیس بک

ماہرین کی ٹیم نے 60 رضاکاروں پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دے کر انہیں پانچ ہفتوں تک ہفتہ وار تین ’زومبا‘ کی کلاسز لینے کے لیے کہا۔

ماہرین نے جن رضاکاروں کا انتخاب کیا، وہ انتہا درجے کے سست افراد تھے، ان سے کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہیں کیا جاتا تھا، ایک طرح سے وہ ذہنی وہ جسمانی مسائل کا شکار تھے۔

ماہرین نے رضاکاروں کے گروپ کو ’زومبا‘ ڈانس کے تمام شعبوں کی ڈانس کرنے کے لیے۔

ماہرین اپنے پائلٹ پروگرام کے ذریعے ’زومبا‘ ڈانس کے انسانی جسم و صحت کے 8 اقسام پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔

—فوٹو: زومبا فیس بک
—فوٹو: زومبا فیس بک

ماہرین یہ جاننا چاہتے تھے کہ ’زومبا‘ رقص انسانی ذہن کے سماجی، ذہنی، جسمانی، جذباتی، رواجی، روایتی اور احساساتی معاملات پر کیسے اور کیا اثرات چھوڑتا ہے۔

پانچ ہفتوں کے بعد ماہرین نے تمام رضاکاروں کا جائزہ لیا، جس سے پتہ چلا کہ ’زومبا‘ رقص کے مختلف اقسام انسان کی صحت اور جسم پر مختلف اثرات مرتب کرتے ہیں، تاہم یہ تمام اثرات انسانی زندگی پر مثبت اثرات ہی مرتب کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ’زومبا‘ ڈانس کرنے والے افراد نہ صرف جسمانی طور پر صحت مند ہوتے ہیں، بلکہ وہ ذہنی، سماجی، احساساتی و جذباتی طور پر بھی دوسروں سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

زومبا ڈانس کیا ہے؟

اگرچہ شروع میں کولمبین ڈانسر اور کوریوگرافر البرٹو بیٹو تریز نے 1990 میں ’زومبا‘ کو ایک ڈانس کے طور پر ہی متعارف کرایا تھا، تاہم بعد ازاں اس کو اسے ’زومبا فٹنیس‘ نے اسے ایک ورزش کے طور پر رجسٹرڈ کرایا۔

اس وقت زومبا نہ صرف معروف رقص ہے، بلکہ یوگا کی طرح ایک فٹنیس اسٹائل بھی ہے۔

اسے رجسٹرڈ کرانے والی کمپنی دنیا بھر میں اس حوالے سے مختلف ایونٹ بھی کرتی رہتی ہے، تاہم زومبا لاطینی امریکا میں زیادہ مقبول ہے۔

زومبا ڈانس تیز، ہلکی اور مکس موسیقی کے ذریعے سر انجام دیے جانے والا بہترین رقص ہے۔

زومبا ڈانس میں لاطینی امریکا کے دیگر روایتی ڈانسز کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، ان ڈانسز میں ’سوسا، سامبا، مامبو سالسا، میرنگ اور ہپ ہاپ‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024