• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انوشکا اور ویرات کی شادی کی تقریبات پر ایک نظر

شائع December 12, 2017
ان دونوں کی شادی کی تقریبات اٹلی میں ہوئیں —۔
ان دونوں کی شادی کی تقریبات اٹلی میں ہوئیں —۔

گزشتہ روز بولی وڈ اداکارہ انوشکا چوپڑا اور ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ویرات کوہلی نے شادی کرکے اپنے تمام مداحوں کو حیران کردیا۔

ان دونوں نے اٹلی کے معروف شہر ’ملان‘ میں سادہ اور نجی تقریب کے دوران شادی کی۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی رواں ماہ ہندوستان سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے جس کے بعد ملان میں ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا۔

خیال رہے کہ دونوں نے ٹوئٹر پر ایک ہی جملے کو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ رہیں گے اور ہمیں یہ خبر سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج کے خوشںصیب دن ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے‘۔

مزید پڑھیں: انتظار ختم: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کرلی

شادی کے علاوہ ان دونوں کی منگنی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

منگنی کے دوران انوشکا شرما نے ہندوستانی ڈیزائنر سبیاسچی کی ڈیزائنر کردہ سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جسے ویلوٹ کے کپڑے سے تیار کیا گیا تھا۔

ویڈیوز میں دکھایا گیا کے انوشکا اور ویرات نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں جو انگوٹھی ویرات نے انوشکا کو منگنی کے موقع پر پہنائی اسے تلاش کرنے میں انہیں 3 ماہ کا وقت لگا۔

اس انگوٹھی کو آسڑیا کے ایک ڈیزائنر نے تیار کیا، جس کی مالیت ایک کروڑ ہندوستانی روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کیا سمجھیں، شادی ہوگئی یا ہونے والی ہے؟

منگنی کے بعد ان دونوں کی مہندی کی رسم رکھی گئی، اس دوران انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی نہایت خوبصورت رنگوں کے جوڑوں میں نظر آئے۔

ان کی مہندی کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوئیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا نے اس دوران بھی ڈیزائنر سبیاسچی کا خوبصورت لہنگا پہنا۔

ڈیزائنر کے مطابق انوشکا شرما چاہتی تھی کے ان کا مہندی کا جوڑا خوبصورت رنگوں سے تیار کیا جائے اور انہیں لباس میں موجود گلابی رنگ بےحد پسند آیا۔

TAG SOMEONE ❤️😘 #virushka #viratkohli #anushkasharma #couplegoals #Couple

A post shared by PARDHAAN JI 🏅🎖️ (@haryana._.lovers) on

اور آخر میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب رکھی گئی، اس دوران ہر دلہے کی طرح ویرات شیروانی میں ملبوس رہے جبکہ انوشکا شرما نے سبیاسچی ڈیزائنر کا خوبصورت لہنگا پہنا۔

ان دونوں کی شادی کی خوبصورت تصاویر گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

جبکہ ان کے ساتھیوں نے ان دونوں کو شادی کی مبارکبادیں دینا بھی شروع کردیں۔

#AnushkaSharma #Looking beautiful in her #Wedding

A post shared by way2music (@way2music) on

شادی کی تقریبات کے دوران ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے لیے گانا بھی گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اٹلی سے ممبئی واپس آنے کے بعد اپنے دوست اور رشتہ داروں کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کریں گے، جس میں کرکٹ اور بولی وڈ کی دنیا کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ تقریب 26 دسمبر کو متوقع ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Joe Dec 13, 2017 07:19am
Congratulations

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024