• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ہیواوے کا یہ فون سب سے منفرد؟

شائع December 10, 2017
— اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

گزشتہ سال سے ڈوئل رئیر کیمرہ اسمارٹ فونز کی تیاری بہت زیادہ ہونے لگی ہے مگر چینی کمپنی ہیواوے کو لگتا ہے کہ یہ کافی نہیں۔

جی ہاں اسمارٹ فونز کیمرے بہتر سے بہتر ہوتے جارہے ہیں مگر ہیواوے کا جلد متعارف کرائے جانے والا فون تو لگتا ہے اسے ایک نئی بلندی تک پہنچا دے گا۔

ہیواوے کی پی سیریز کے اس نئے فلیگ شپ فون کے متعدد اشتہارات کو ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے لیک کیا ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فلیگ شپ فون

ان اشتہارات سے اندازہ ہوتا ہے کہ چینی کمپنی کا یہ نیا فون کیمرے کے حساب سے پاور ہاﺅس ثابت ہونے والا ہے اور یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس کے بیک پر ایک یا دو کی بجائے 3 کیمرے دیئے جائیں گے۔

چالیس میگا پکسل کے تین کیمرے جو کہ پانچ گنا ہائبرڈ زوم کی صلاحیت رکھتے ہوں گے جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ ہوگا اور یہ تمام لینسز لائیسا کمپنی کے ہوں گے۔

لیک ہونے والے اشتہارات فون کے کیمروں کے گرد گھومتے ہیں اور اس کے لیے کیمرے وہی کمپنی تیار کریں گی جس نے پی 10 اور ہیواوے میٹ 10 کیلئے ٹیکنالوجی چینی کمپنی کو دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اشتہارات کو ابھی چینی کمپنی نے بھی شائع نہیں کیا جبکہ جس کمپنی نے انہیں بنایا، وہ بھی انہیں ڈیلیٹ کرچکی ہے۔

ایون بلاس کا دعویٰ تھا کہ پی ٹین کے بعد ممکنہ طور پر پی 11 نامی یہ نیا فون تین رئیر کیمروں سے لیس ہوگا۔

واضح رہے کہ پی 10 میں 20 اور 12 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے بیک پر جبکہ آٹھ میگاپکسل کیمرہ فرنٹ پر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا 4 کیمروں والا پہلا اسمارٹ فون

مگر ان لیکس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی 11 کچھ زیادہ ہی منفرد ثابت ہونے والا ہے۔

اب تک ایسا فون کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تو اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کیا کچھ فیچرز ہوں گے مگر یہ یقینی ہے کہ وہ ڈوئل کیمرے سے کچھ زیادہ فیچرز کے حامل ہوگا اور زیادہ بہتر تصاویر لینے میں مدد دے سکے گا۔

اشتہارات میں پرو نائٹ موڈ فیچر کا بھی ذکر ہے جو کہ انتہائی کم روشنی میں بھی تصاویر لینے میں مدد دے گا جبکہ آٹو فریمنگ وغیرہ بھی کرے گا۔

ہیواوے پی 11 کو اگلے سال فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے کیونکہ پی 10 رواں سال اسی ایونٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024