• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پیر سیالوی کی جانب سے 50 ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں کا اعلان متوقع

شائع December 10, 2017 اپ ڈیٹ December 11, 2017

سرگودھا: سیال شریف درگاہ کے پیر محمد حمید الدین سیالوی نے عہد کیا ہے کہ وہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں آج (اتوار 10 دسمبر) کو فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں 50 ارکان پارلیمنٹ اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

سیال شریف درگاہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف مشہور مزارات کے گدی نشین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین اور کانسلر اپنے استعفے کا اعلان بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ جھنگ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم اور چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے مولانا رحمت اللہ جبکہ سرگودھا سے رکن صوبائی اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی، جو پیر حمید الدین سیالوی کے چھوٹے بھائی غلام نصیرالدین سیالوی کے صاحبزادے ہیں، اور جھنگ سے غلام بی بی بھروانا نے اپنے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کو جمع کرا دیئے ہیں، اس کے علاوہ دیگر ارکان کا ختم نبوت کانفرنس میں استعفے دینے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ’شہباز شریف کے رویے نے پیر سیالوی کے مسلم لیگ سے تعلقات خراب کیے‘

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیال شریف کے پیر ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں کا اعلان نہیں کریں گے جب تک ارکان اعلان کے بعد اپنا استعفیٰ جمع نہیں کرا دیتے۔

خیال رہے کہ پیر حمدالدین سیالوی نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے مذہبی اقلیت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر اپنے زیر اثر 14 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد پنجاب کے وزیر برائے مذہبی امور زعیم قادری اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ملک وارث کلو نے پیر سیالوی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ رانا ثناء اللہ ان کے سامنے پیش ہوں کر اپنے بیان پر وضاحت دیں گے اور وزارت کے عہدے سے مستعفی بھی ہوں گے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تھے۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس معاملے کو دیکھتے ہوئے پیر سیالوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھیں گے، جس کے بعد پیر سیالوی نے استعفوں کا معاملہ ملتوی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی مداخلت پر رانا ثنا اللہ کے استعفے کا معاملہ موخر

تاہم وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 6 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر حکومت سے راستے جدا کرنے کا اور حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

پیر سیالوی نے کہا تھا کہ 10 دسمبر کو فیصل آباد میں حکومت کے خلاف ریلی نکالی جائے گی، جس میں 15 ارکان پارلیمنٹ اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔


یہ خبر 10 دسمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024