• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’نامعلوم افراد‘ کے بعد ’لوڈ ویڈنگ‘

شائع December 9, 2017

ابھی تو رومانٹک کامیڈین فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کی کمائی کا سلسلہ رکا ہی نہیں تھا کہ فلم پروڈیوسرز نے ایک اور کامیڈی ایکشن رومانٹک فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

جی ہا، رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے پروڈیوسرز میرزا علی اور نبیل قریشی نے اپنی پرانی ٹیم کے ساتھ ’لوڈ ویڈنگ‘ کے نام سے ایک منفرد فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

’لوڈ ویڈنگ‘ میں بھی ان کی پہلی فلم ’نامعلوم افراد‘ کی مرکزی کاسٹ فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

تاہم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر سینیئر اداکار بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اور کون سے اداکار شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اپنے آئٹم سانگ سے مطمئن

’لوڈ ویڈنگ‘ کے حوالے سے سب سے پہلے اداکارہ مہوش حیات نے ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے فلم کو پہلے ہی بلاک بسٹر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک بار پھر اسکرین پر فہد مصطفیٰ کے ساتھ کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

نبیل قریشی نے بھی فلم کی تصدیق کردی
نبیل قریشی نے بھی فلم کی تصدیق کردی

بعد ازاں ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نبیل قریشی نے ’لوڈ ویڈنگ‘ کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ فلم ان کی پہلی فلموں کے مقابلے مخلتف ہوگی۔

نبیل قریشی نے وضاحت کی کہ ’لوڈ ویڈنگ‘ کی کہانی بھی مختلف ہے، جب کہ اس میں ایکشن اور کاسٹ بھی مختلف ہوگی۔

پروڈیوسر نے فلم کی کہانی بتانے سے گریز کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ’لوڈ ویڈنگ‘ کو بھی ’نامعلوم افراد‘ کی طرح عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2018 کی عیدالاضحیٰ پر ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ساتھ فلم ساز ندیم بیگ کی ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ بھی ریلیز ہوگی۔

دونوں اداکار ایکٹر ان لا میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے—فائل فوٹو
دونوں اداکار ایکٹر ان لا میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے—فائل فوٹو

مزید پڑھیں: مہوش حیات کا ایکشن

’لوڈ ویڈنگ‘ سے قبل فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نہ صرف ’نامعلوم افراد‘ بلکہ ’ایکٹر ان لا‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

نامعلوم افراد کو 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا، اس سیریز کی دوسری فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کو رواں برس عیدالاضحٰی کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔

’نامعلوم افراد 2‘ کا آئٹم سانگ ’کیف و سرور‘ اتنا مقبول ہوا کہ وہ یوٹیوب پر پاکستان میں رواں برس کے 10 زیادہ دیکھنے والی ویڈیوز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب گیا۔

اس گانے میں ماڈل صدف کنول نے رقص کرکے خود کو منوایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024