• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

' 17 سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ باشعور ہوں'

شائع December 8, 2017
نادیہ خان اور فیصل رحمان ڈراما کیسی عورت ہو تم کے سیٹ پر
نادیہ خان اور فیصل رحمان ڈراما کیسی عورت ہو تم کے سیٹ پر

اگر تو آپ نادیہ خان کے پرستار ہیں، تو ان کے نئے انداز کے لیے تیار ہوجائیں۔

آن اسکرین ہنس مکھ اور شوخ شخصیت کے طور پر مارننگ شو ہوسٹ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی کو ایک اور ٹی وی ڈرامے 'کیسی عورت ہو تم' میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فہیم برنی کے اس ڈرامے میں نادیہ خان مرکزی کردار ادا کریں گی، جس کی کہانی ایک ورکنگ ویمن ماہم کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر معیز (فیصل رحمان) کے اخراجات بھی اٹھاتی ہے۔

مزید پڑھیں : نادیہ خان کی 17 سال بعد ڈراموں میں واپسی

معیز اپنے مقاصد کے لیے اپنی بیوی کا جذباتی استحصال کرتا ہے۔

نادیہ خان اور فیصل رحمان ڈراما کیسی عورت ہو تم کے سیٹ پر
نادیہ خان اور فیصل رحمان ڈراما کیسی عورت ہو تم کے سیٹ پر

اداکارہ کے مطابق ان کا کردار اس نادیہ خان سے بالکل مختلف ہے جو لوگ ٹی وی پر دیکھتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ' میں سترہ سال کے طویل وقفے کے بعد ٹی وی پر واپسی کررہی ہوں، اس عرصے کے دوران میں زیادہ باشعور ہوچکی ہوں'۔

ان کا کہنا تھا ' اب آپ وہ پرانی مارننگ شو والی نادیہ کو نہیں دیکھ سکیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں : نادیہ خان کی بیٹی پر ہولی وڈ اداکار کا 'تشدد'

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا ' ماہم کو اپنے شوہر سے اتنی زیادہ محبت ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہوتی ہے کہ اس کا کس طرح استحصال کیا جارہا ہے'۔

نادیہ خان کے مطابق اس ڈراما سیریل میں جسمانی تشدد کو نہیں دکھایا گیا بلکہ ' اس میں اس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ کس طرح شوہر جذباتی طور پر خواتین کا استحصال کرتے ہیں اور انہیں عجیب و غریب کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا ' فہیم برنی اس ڈرامے کی ہدایات خود دے رہے ہیں، ورنہ عام طور پر ان کے پاس ڈائریکٹرز کی ٹیم اس کام کے لیے ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں اس میں کام کی پیشکش مسترد نہیں کرسکی'۔

وہ لوگوں کے ذہنوں میں موجود اپنی شخصیت کے تاثر کو بدلنا چاہتی ہیں اور وہ اس موقع کو 'بہت سنجیدگی' سے لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ' جب آپ واپس آتے ہیں، تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ کچھ ایسا کیا جائے جو پہلے نہ کیا ہو، اس سے آپ کے کام کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024