2017 میں پاکستانی یوٹیوب پر کیا کچھ دیکھتے رہے؟
پاکستان میں ویڈیوز کے لیے یوٹیوب کا انتخاب ہی لوگوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور 2017 میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا۔
یوٹیوب نے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بھی پسندیدہ ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے۔
یوٹیوب نے 2017 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین قرار دی جانے والی ان ویڈیوز کا انتخاب پاکستانی صارفین کی جانب سے ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے صرف کیے گیے وقت، شیئر، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا۔
مزید پڑھیں : 2017 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوز
تاہم ٹائپ وائرل یا ٹرینڈنگ میں جو ویڈیو نمبرون ہے، اسے دیکھ کر آپ دنگ ضرور ہوجائیں گے کیونکہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے لیے 2017 کی پسندیدہ ترین ویڈیو ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس
ٹاپ نائن ٹرینڈنگ ویڈیوز کچھ اس طرح ہیں۔
9۔ 16 واں لکس اسٹائل ایوارڈز (پارٹ 1)
8۔ بلے بلے فل سونگ، ڈراما بن روئے
7۔ نسرین ان پنجاب، رحیم پردیسی
6۔ کراچی کنگز، دھن دھنا دھن ہوگا رے، شہزاد روئے
5۔ ہاﺅ ٹو میک امیزنگ ریسنگ کار فرام میچز
4۔ پنجاب نہیں جاﺅں گی، ٹریلر
3۔ اب کھیل جمے گا، پی ایس ایل آفیشل سانگ
2۔ موٹو پتلو ویکشن اسپیشل
1۔ یو سی براؤزر کا مہوش حیات کے ساتھ اشتہار