• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں دو میچز کھیلے گی، شہباز

شائع December 6, 2017

پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ ماہ 12 اور 14 جنوری کو پاکستان میں دو میچز کھیلے گی۔

ورلڈ الیون کی ٹیم ارجنٹینا، نیدرلینڈ، آسٹریلیا، اسپین اور بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی اور 10 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔

شہباز احمد نے کہا کہ ورلڈ الیون پاکستان آمد کے بعد اپنا پہلا میچ 12 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 14 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر پاکستان اور دیگر ملکوں کے سابق عظیم کھلاڑیوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہال آف فیم میں اعزاز سے نوازا جائے گا جبکہ اس دورے سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستانی ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے راضی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کیلئے انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

اس کے منفی اثرات ہاکی پر بھی مرتب ہوئے اور اس کے بعد کسی بھی بڑی انٹرنیشنل ہاکی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تاہم رواں سال ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان میں کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024