• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

کوٹ فتح خان میں نیزہ بازی کا روایتی کھیل

شائع December 6, 2017

اسلام آباد سے دو گھنٹے سے بھی کم فاصلے پر واقع پنجاب کا علاقہ کوٹ فتح خان روایتی گھڑ سواری اور نیز بازی کے لیے مشہور ہے جہاں گھڑ سوار سفید پگڑیاں باندھے ہاتھوں میں نیزے لیے اپنے روایتی لباس میں کھیل کے لیے تیار تھے جبکہ شائقین دور دور سے اس کھیل کے دیکھنے کے لیے حاضر تھے۔

اے ایف پی کو کوٹ فتح خان کے اس روایتی کھیل کے روح رواں ملک عطامحمد خان کا کہنا تھا کہ 'یہ میلہ 18 ویں صدی میں شروع ہوا تھا'۔

عطامحمد خان کا کہنا تھا کہ '8 نسلوں قبل' ان کے آبا واجداد نے کابل میں حکمرانی کی جبکہ کوٹ فتح خان میں ایک ہفتے جاری رہنے والے اس میلے میں ایک ہزار گھوڑے شریک ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے گولڈ میڈلسٹ ہارون بندیال نے گھڑ سواری کے کم ہوتے رواج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'گھوڑے پالنے کا رواج اب چند خاندانوں تک محدود ہوگیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'نیزہ بازی پنجاب میں سب سے زیادہ کھیلا جاتا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں یہ صرف تین خاندانوں تک محدود ہے، بلوچستان اور سندھ میں بھی شاید ایک خاندان اس کھیل میں شامل ہے'۔

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی