• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میئرلندن کا پاک-بھارت دورہ: ممبئی میں پرتعیش پارٹی

شائع December 4, 2017
صادق خان 3 دسمبر کو ممبئی پہنچے—فوٹو: انسٹاگرام
صادق خان 3 دسمبر کو ممبئی پہنچے—فوٹو: انسٹاگرام

میئرلندن صادق خان اپنے پہلے پاک-بھارت مشترکہ دورے کے آغاز پر 3 دسمبر کو بھارتی شہر ممبئی پہنچے۔

پاکستانی نژاد لندن میئر جنوبی ایشیا کے پہلے دورے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچیں گے۔

میئر لندن صادق خان کے لیے ممبئی میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے ان کے لیے پر تعیش پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں بولی وڈ کے بڑے ستاروں سمیت کاروباری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

میئر لندن کے اعزاز میں دی گئی پارٹی کی میزبانی فلم ساز کرن جوہر سمیت دیگر ستاروں نے کی، جب کہ اس میں بگ بی امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، سری دیوی اورسچن ٹنڈولکر سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

میئر لندن نے اپنے 6 روزہ دورے کے پہلے ہی دن نہ صرف پر تعیش پارٹی کو انجوائے کیا، بلکہ انہوں نے ممبئی میں موجود ’مانی بھون‘ گاندھی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی تعلقات کا فروغ: لندن کے میئر پاکستان کا دورہ کریں گے

میئر لندن نے اپنے دورے سے متعلق میڈیا، مداحوں اور لوگوں کو باخبر رکھنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سہارا لیا، اور اپنی تصاویر شیئر کرتے رہے۔

صادق خان نے گاندھی میوزیم کا دورہ بھی کیا
صادق خان نے گاندھی میوزیم کا دورہ بھی کیا

’لندن از اوپن‘ کی تھیم سے شروع کیے گئے میئر لندن کے اپنے پہلے جنوبی ایشیائی دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے ساتھ ثقافتی و کاروباری تعاون بڑھانا ہے۔

میئر لندن صادق خان نے مکیشن امبانی کی پرتعیش پارٹٰی میں نہ صرف بولی وڈ کی خوبرو اداکاراؤں کے ساتھ تصاویر کھچوائیں، بلکہ انہوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ، سچن ٹنڈولکر اور رنبیر کپور کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

مزید پڑھیں: میئرلندن کاپاک-بھارت دورہ:ممبئی میں پرتعیش پارٹی ہوگی

خیال رہے کہ میئر صادق خان اپنے چھ روزہ پاک-بھارت دورے کے دوران ممبئی کے بعد نئی دہلی اور امرتسر بھی جائیں گے، جہاں سے وہ ممکنہ طور پر براستہ روڈ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں داخل ہوں گے۔

صادق خان پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد سمیت صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری شہر کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024