مچھلی کھانے کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

شائع December 2, 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ مچھلی کھانے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت بینائی کی کمزوری سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

لوویزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آئلی مچھلی میں پائے جانے والا کیمیکل ان خلیات کی بقاءکو بڑھاتا ہے جو کہ بینائی کے انتہائی ضروری ہیں اور اس سے عمر بڑھنے سے بینائی میں آنے والی کمی سے تحفظ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں : کیا مچھلی کے اوپر دودھ پینا نقصان دہ ہوتا ہے؟

تحقیق کے مطابق اومیگا تھری آئل ان خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اومیگا تھری فیتی ایسڈز مکتلف عصبی خلیات کو اس دباﺅ سے بچاتے ہیں جو دوران خون میں کمی سے آتا ہے۔

اگرچہ مچھلی کے تیل میں بھی اومیگا سکس اے اے موجود ہوتا ہے جو کہ ورم کا باعث بن سکتا ہے تاہم اومیگا تھری دوسرے جز کے منفی اثرات کو روکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو کیا کریں؟

لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربات کے دوران انسانی ریٹینا کے خلیات کو مسلسل روشنی کے تجربے سے گزارا گیا اور معلوم ہوا کہ اومیگا تھری سے ان خلیات کو تباہی سے بچایا جاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اومیگا تھری فیتی ایسڈ بینائی کے لیے انتہائی ضروری جز ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سیلولر اینڈ مالیکیولر نیورو بائیولوجی میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024