• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پشاور پھر دہشت گردوں کے نشانے پر

شائع December 1, 2017

پشاور میں زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔

حملے کے فوری بعد پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹریٹ میں کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا۔

دہشت گردوں نے برقع پہن رکھا تھا اور وہ زرعی ڈائریکٹریٹ میں داخل ہوئے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے ہتھیاروں سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔

مزید پڑھیں: پشاور: زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 9 افراد ہلاک

حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے 3 خودکش جیکٹس، 8 دستی، 2 آئی ای ڈیز بم، متعدد کلاشنکوف کے علاوہ دیگر دہشت گردی کا سامان بر آمد کیا گیا۔

حملے کے عینی شاہد یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے ڈان نیوز کو بتایا کہ عام دنوں میں ہاسٹل میں 400 کے قریب طالب علم موجود ہوتے ہیں لیکن آج عید میلاد النبی کی چھٹی کی وجہ سے صرف 150 طالب علم ہاسٹل میں موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب دہشت گرد ہاسٹل میں داخل ہوئے تو طالب علم انہیں دیکھ کر بھاگنے لگے جن میں سے کچھ دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے جبکہ کچھ نے ہاسٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکار اپنی پوزیشن لے رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکار اپنی پوزیشن لے رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
آپریشن کے دوران زخمی سیکیورٹی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
آپریشن کے دوران زخمی سیکیورٹی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
پاک فوج کے دستے زرعی انسٹیٹیوٹ کی طرف جارہے ہیں — فوٹو: اے پی
پاک فوج کے دستے زرعی انسٹیٹیوٹ کی طرف جارہے ہیں — فوٹو: اے پی
دہشت گردوں کے خلاف فورسز کے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
دہشت گردوں کے خلاف فورسز کے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
زرعی انسٹیٹیوٹ کے باہر سیکیورٹی اہلکار اپنی پوزیشن لے رہے ہیں — فوٹو: اے پی
زرعی انسٹیٹیوٹ کے باہر سیکیورٹی اہلکار اپنی پوزیشن لے رہے ہیں — فوٹو: اے پی