مسلز کو سپر فاسٹ بنانے میں مددگار 3 ورزشیں
بیشتر افراد کو اپنے مسلز کو مضبوط اور بڑا کرنے کا شوق ہوتا ہے مگر اس کے لیے کافی محنت اور وقت درکار ہوتا ہے۔
بیشتر افراد روایتی طریقے سے ویٹ لفٹنگ کے ذریعے مسلز کو بناتے یا بڑھاتے ہیں اور اس کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ اپنے مسلز کو بہت جلد یا سپر فاسٹ بنانا چاہتے ہیں؟
مزید پڑھیں : بغیر ویٹ لفٹنگ کے اپنے مسلز مضبوط بنائیں
تو اس کے لیے چند سخت ورزشوں کو اپنانا بہت تیزی سے مسلز کو مضبوط اور بڑا کرتا ہے۔
کراس فٹ ورک آﺅٹ کے لیے انتہائی مقبول طریقہ کار ہے اور یہاں آپ اس کی تین ورزشوں کو دیکھ سکیں جو کہ اوپری جسم کی مضبوطی بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
پل اپ
یہ ورزش تو آپ نے دیکھی ہوگی یعنی پائپ پر لٹک کر بازﺅں کے زور پر خود کو اٹھانا، جس کے لیے کافی محنت درکار ہوتی ہے کیونکہ اس میں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ خود کو کتنا اوپر تک لے جانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مسلز بنانے کے لیے 7 منٹ کے اس معمول کو اپنالیں
مسل اپ
یہ بھی پل اپ ہی کی طرح ہے مگر یہ ذرا زیادہ مشکل ہے، کیونکہ اس میں رسی یا پائپ پر لٹک کر اپنے جسم کو جھلاتے ہوئے اوپر لے کر جانے کی کوشش کرنا ہوتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے آپ نے جمناسٹک کے مقابلوں میں جمناسٹ کو کرتے دیکھا ہوگا، یا اس کا مظاہرہ آپ نیچے ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ہینڈ اسٹینڈ پش اپ
اس کے لیے ہاتھوں کے سہارے الٹا کھڑے ہوں جس کے لیے دیوار کا سہارا لیا جاسکتا ہے اور پھر پش اپ کریں یعنی ہاتھوں کے بل پر اوپر نیچے ہوں۔
تبصرے (1) بند ہیں