• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایوینجرز : انفنٹی وار کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

شائع November 29, 2017
— پبلسٹی فوٹو
— پبلسٹی فوٹو

ڈھائی سال بعد آخرکار ڈزنی اسٹوڈیو نے ایوینجرز سیریز کی نئی فلم ایوینجرز : انفٹنی وارکا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے مارول کمپنی نے چار ماہ قبل اس فلم کی فوٹیج یا ٹریلر کامک کنونشن میں پیش کیا تھا مگر اسے آن لائن ریلیز کرنے کے حوالے سے کمپنی لوگوں کو طویل عرصے سے تڑپا رہی تھی۔

اور ٹریلر پرستاروں کا اشتیاق بڑھانے کے لیے کافی ہے جس میں بہت کچھ دکھایا گیا ہے۔

تھور گارڈینز آف دی گلیکسی کے ساتھ ہے تو اسپائیڈر مین بھی فلم کا حصہ ہے۔

اور کمپنی کا تو خیال ہے کہ ٹریلر ہی اتنا اچھا ہے کہ اگر آپ اس سیریز کو پسند کرتے ہیں تو اس کو پہلی بار دیکھنے کے بعد بھی اسے بار بار دیکھنے میں مجبور ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں : ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی 15 فلمیں

اس فلم کی ہدایات جوئی اور انتھونی روسو نے دی ہیں اور یہ دونوں طویل عرصے سے پرستاروں کے اندر اس ٹریلر کے حوالے سے تجسس بھڑکا رہے تھے۔

پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ یہ ٹریلر آئندہ ماہ کسی وقت سامنے آئے گا مگر گزشتہ روز مارول نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اسے بدھ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وہ ایکشن فلمیں جنھیں آج بھی پسند کیا جاتا ہے

اور ریلیز ہونے کے چند منٹوں کے اندر سے اسے لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ یہ کوئی ریکارڈ بناسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 4 مئی 2018 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024