• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

قرض واپسی کا تنازع: فائرنگ سے 6 سالہ بچی جاں بحق

شائع November 28, 2017

فیصل آباد میں قرض کی واپسی کے تنازع پر فائرنگ سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

الہٰی آباد کے رہائشی وارث مسیح نے ملزم اجمل سے 40 ہزار روپے کا قرض لے رکھا تھا۔

ملزم قرض کی رقم حاصل کرنے وارث کے گھر آیا جہاں وارث نے رقم کی واپسی کے لیے تین سے چار روز کی مہلت مانگی، تاہم اجمل نے وقت دینے سے انکار کردیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے باپ، بیٹا ہلاک

تلخ کلامی بڑھنے پر اجمل نے اپنی پستول نکال لی اور فائرنگ کردی جس سے وارث مسیح کی بیٹی حمیرا شدید زخمی ہوئی۔

حمیرا کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

صدر پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025