• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میئرلندن کاپاک-بھارت دورہ:ممبئی میں پرتعیش پارٹی ہوگی؟

شائع November 27, 2017
صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر ہیں—فائل فوٹو اے ایف پی
صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر ہیں—فائل فوٹو اے ایف پی

ویسے تو پاکستانی نژاد برطانوی شہری میئرلندن صادق خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہی پاکستان اور بھارت کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے ان کے بھارتی دورے کے دوران بھارت کے سب سے امیر اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے کاروباری شخص مکیش امبانی ان کے لیے ایک پر تعیش پارٹی کا اہتمام کریں گے۔

میئر لندن کے لیے کی منعقد کی جانے والی پارٹی میں نہ صرف بھارت کے پارلیمینٹرینز اور کاروباری حضرات شرکت کریں گے، بلکہ اس پارٹی میں بولی وڈ ستارے بھی موجود ہوں گے۔

ممبئی مرر نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ میئر لندن صادق خان کے لیے مکیش امبانی اپنے گھر پر ایک پرتعیش پارٹی کا اہتمام کریں گے، جس کی میزبانی فلم ساز کرن جوہر، آکاش امبانی اور پارلیمینٹرین ملند دیورا کریں گے۔

مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف ہی
مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف ہی

میئر لندن کے لیے ممکنہ طور 3 سمبر کو پرتعیش پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں بولی وڈ جوڑے شاہ رخ خان اور گوری خان، اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ، ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے بچن،رشی کپور اور نیتو سنگھ سمیت دیگر جوڑے بھی شرکت کریں گے۔

اس پر تعیش پارٹی میں خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور رنبیر کپور بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ صادق خان نے گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو میئر لندن کی حیثیت میں اپنے پاک-بھارت دورے کا اعلان کیا تھا۔

صادق خان دونوں پڑوسی ممالک کے 6 روزہ دورے کا آغاز آئندہ ماہ دسمبر کی شروعات میں کریں گے۔

امبانی خاندان کی پرتعیش پارٹیوں میں بولی وڈ اداکار شرکت کرتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: بولی وڈ شیڈز
امبانی خاندان کی پرتعیش پارٹیوں میں بولی وڈ اداکار شرکت کرتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: بولی وڈ شیڈز

یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی ہندوستان کے امیر ترین شخص

صادق خان شروعات میں بھارت پہنچیں گے، جہاں وہ نئی دہلی، ممبئی اور آخر میں امرتسر جائیں گے۔

بعد ازاں صادق خان پاکستان آئیں گے، ممکنہ طور پر وہ امرتسر کے راستے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داخل ہوں گے۔

صادق خان اپنے دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

وہ اپنے دورے کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور کاروباری شخصیات سمیت شوبز اور فیشن سے منسلک شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

صادق خان کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے ساتھ لندن کی دو طرفہ تجارت اور ثقافتی سرگرمیوں کو بڑھانا ہے۔

امبانی خاندان نے برطانیہ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے—فائل فوٹو: اسکرول
امبانی خاندان نے برطانیہ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے—فائل فوٹو: اسکرول

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024