• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹیسلا کے الیکٹرک ٹرک کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد

شائع November 25, 2017
الیکٹرک ٹرک کی فروخت 2019 تک ہوگی—فوٹو: ٹیسلا
الیکٹرک ٹرک کی فروخت 2019 تک ہوگی—فوٹو: ٹیسلا

معروف امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ نے گزشتہ ہفتے ہی اپنا پہلا الیکٹرک ٹرک متعارف کرایا تھا، جس متعلق کمپنی کا دعویٰ تھا کہ ٹرک ایک بار چارج ہونے کے بعد 500 میل تک چلے گا۔

تاہم اب خبر یہ ہے کہ ٹیسلا نے اپنے منصوبے میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے الیکٹرک ٹرک کے مختلف ماڈلز پیش کرنے کا پروگرام بنالیا ہے۔

اب ٹیسلا اپنے پہلے الیکٹرک ٹرک کے کم سے کم بیک وقت تین ماڈلز پیش کرے گی، اور ان تینوں ماڈلز کی قیمت بھی مختلف ہوگی۔

ٹیسلا نے پہلا ٹرک متعارف کراتے ہوئے اس بات کا عندیہ نہیں دیا تھا کہ اس ٹرک کے مختلف ماڈلز بھی پیش کیے جائیں گے، تاہم اب کمپنی اس سیمی الیکٹرک ٹرک کے چھوٹے، درمیانے اور بڑے ماڈلز بھی پیش کرے گی۔

اب ٹرک کو تین مختلف ماڈلز میں پیش کیا جائے گا—فوٹو: ٹیسلا
اب ٹرک کو تین مختلف ماڈلز میں پیش کیا جائے گا—فوٹو: ٹیسلا

ٹیسلا کے نئے منصوبے کے مطابق ایک بار چارج ہونے کے بعد 300 میل تک چلنے والے سیمی الیکٹرک ٹرک کی ممکنہ قیمت ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔

الیکٹرک ٹرک کے دوسرے ماڈل یعنی ایک چارج پر 500 میل تک چلنے والے ٹرک کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔

کمپنی اسی ٹرک کا تیسرا ماڈل ’فاؤنڈر سیریز‘ کے نام سے متعارف کرائے گی، جس کی قیمت 2 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔

ٹیسلا کے مطابق اب 300 اور 500 میل کے رینج کے ٹرک حاصل کرنے کے خواہش مند حضرات کو بکنگ کے لیے ایڈوانس کے طور پر 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنی پڑے گی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ الیکٹرک ٹرک اپنی مجموعی مدت میں تیل کی مد میں مالک کو کم سے کم 2 کروڑ روپے کی بچت بھی کرکے دے گی۔

خیال رہے کہ امریکی کمپنی کی جانب سے اس ٹرک کو 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

الیکٹرک ٹرک کو متعارف کرائے جانے کے بعد دنیا کی بڑی بڑی ٹرانسپورٹیشن، کارگو، ڈیلیوری اور دیگر کاروباری کمپنیوں نے ٹیسلا کو اس ٹرک کے آرڈرز بھی دے دیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024