• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm

پریانکا چوپڑا ’ڈان 3‘ سے باہر؟

شائع November 24, 2017
فلم ’ڈان 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا —۔
فلم ’ڈان 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا —۔

بولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’ڈان‘ امتیابھ بچن کے بعد شاہ رخ خان کے حصے میں آئی، جس کے اب تیسرے حصے پر کام جاری ہے۔

تاہم اب خبریں ہیں کہ 2006 اور 2011 میں ریلیز ہونے والی ’ڈان‘ اور ’ڈان 2‘ میں اداکارہ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی پریانکا چوپڑا اس سیریز کی تیسری فلم سے باہر ہوچکی ہیں۔

فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان جو فلم میں ڈان کا کردار نبھاتے آرہے ہیں، نے پروڈیوسر فرحان اختر کو فلم میں پریانکا چوپڑا کی جگہ دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا 'ڈان 3' بھی شاہ رخ کے حصے میں آئے گی؟

پریانکا چوپڑا نے فلم ’ڈان‘ اور اس کے دوسرے حصے میں روما نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

’ڈان 3‘ سے پریانکا چوپڑا کو باہر کرنے کی ایک وجہ شاہ رخ اور پریانکا کے درمیان کئی سالوں سے جاری جھگڑے کو بھی قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 2006 کے بعد ایسی قیاس آرائیاں تھی کہ شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا کے درمیان افیئر ہے جبکہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان اس بات سے کافی غصہ بھی رہیں۔

اس حوالے سے نہ تو کبھی شاہ رخ نے کوئی بیان دیا اور نہ ہی پریانکا کچھ بولتی نظر آئیں، البتہ ڈان 2 کے بعد یہ دونوں دوبارہ کبھی ایک ساتھ کام کرتے نظر نہیں آئے۔

اور ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ اور پروڈیوسر گوری خان نے ان پر پریانکا چوپڑا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اس فلم میں دپیکا پڈوکون کو اس لیے کاسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ ان کی اور دپیکا کی جوڑی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ دپیکا اور شاہ رخ نے 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘، 2013 کی فلم ’چنائے ایکسپریس‘ اور 2014 کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ، پریانکا سوشل میڈیا کے بادشاہ اور ملکہ

یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

’ڈان 3‘ میں پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کی ایک وجہ ان کا مصروف شیڈول بھی سامنے آرہا ہے، پریانکا اس وقت امریکا میں اپنے ڈرامے ’کوائینٹیکو‘ کے سیزن 3 کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم میں پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھی، تاہم اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دپیکا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا دپیکا پڈوکون ’ڈان 3‘ میں پریانکا کی جگہ کام کرنے کی حامی دیں گی یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025