• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’پدماوتی‘ کے بعد دپیکا پڈوکون ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

شائع November 24, 2017
دپیکا پڈوکون نے فلم فیئر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا—فوٹو: انسٹاگرام
دپیکا پڈوکون نے فلم فیئر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ کئی ہفتوں سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے مظاہرے جاری ہیں، جس وجہ سے فلم کی نمائش بھی مؤخر کردی گئی۔

اپنی فلم کی نمائش مؤخر ہونے اور خود کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد دپیکا پڈوکون نے اپنی سرگرمیوں کو بھی محدود کردیا، جب کہ خبریں ہیں کہ ان کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں نے فلم ’پدماوتی‘ کی وجہ سے دپیکا پڈوکون کو دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر فلم کی نمائش کی گئی تو ان کی ناک کاٹ دی جائے گی۔

ان دھمکیوں کے بعد جہاں ان کی فلم کی نمائش مؤخر کردی گئی، وہیں دپیکا پڈوکون نے رواں ماہ 28 نومبر کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ہونے والی عالمی ’گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ’ (جی ای ٹی) کانفرنس میں شرکت کرنے سے بھی انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کے مختصر لباس کی تصویر پر ہنگامہ

اس فیسٹیول میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی شرکت کریں گی، اس کانفرنس میں دپیکا پڈوکون کو ہولی وڈ سے بولی وڈ تک کی فلمی دنیا سے متعلق خطاب کرنا تھا۔

’پدماوتی‘ کے خلاف ابھی مظاہرے کم ہی نہ ہوئے تھے کہ دپیکا پڈوکون کے لیے ایک اور مشکل پیدا ہوگئی۔

Presenting...#AllAboutYou A/W-17 @allaboutyoufromdeepikapadukone

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

ہوا کچھ یوں کہ دپیکا پڈوکون نے ایک فیشن اور شوبر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، لیکن اداکارہ کی نیم برہنہ تصاویرکی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دپیکا پڈوکون کی فیشن اور شوبز میگزین ’فلم فیئر‘ کے لیے کھچوائی گئی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں، اور لوگ اداکارہ کو آن لائن ٹرول کرنے لگے۔

اداکارہ نے یہ تصاویر فلم فیئر کے آںے والے دسمبر کے شمارے کے لیے کھچوائیں، جو ان کے انٹرویو اور فوٹو شوٹ کا حصہ ہیں۔

فلم فیئر میگزین کے لیے کھچوائی گئی ان کی تصاویر کو مختلف سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کیا گیا، جن پر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کیے۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیشن فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون کی ایک اور تصویر وائرل

ان تصاویرمیں اداکارہ کو قدرے مختصر لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دپیکا پڈوکون کو اپنے لباس اور فیشن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

رواں برس جون میں بھی ان کی مختصر کپڑوں میں تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بعدازاں جولائی میں بھی ان کی تصاویر کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اگرچہ اداکارہ کی تمام تصاویر فیشن اور شوبز فوٹو شوٹ کا حصہ تھیں، مگر انہیں انٹرنیٹ پر ٹرول کیا گیا۔

Presenting...#AllAboutYou A/W-17 @allaboutyoufromdeepikapadukone

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024