• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تاریخی ایشز سیریز کا آغاز

شائع November 23, 2017

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ایشز سیریز کا برسبین میں آغاز ہو گیا جہاں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط چابت ہوا اور سابق کپتان ایلسٹر کک صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

جیمز ونس اور مارک اسٹون مین نے سنچری شراکت بنا کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کیا لیکن ونس کے رن آؤٹ نے انگلینڈ کی تمام تر محنت پر پانی پھیر دیا اور آسٹریلیا نے دن کے اختتام سے قبل تین وکٹیں حاصل کر کے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی۔

جب بارش سے متاثرہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے سبب جلد ختم کیا گیا تو انگلینڈ نے چار وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔

میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا— فوٹو: اے ایف پی

اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک دن کے تیسرے ہی اوور میں دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے پی

جیمز ونس اور مارک اسٹون مین نے 125 رنز کی شراکت قائم کر کے انگلش بیٹنگ لائن کو سہارا دیا— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے دوران بارش نے بھی مداخلت کی جس کے سبب کم از کم ایک گھنٹے کھیل ممکن نہ ہو سکا— فوٹو: اے پی

مارک اسٹون مین نے اپنی پہلی ایشز اننگز میں 53 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

انگلش بلے باز مارک اسٹون مین کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

جیمز ونس نے 12 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی

جیمز ونس کو رن آؤٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑی ناتھن لایون کو سراہتے ہوئے— اے ایف پی

پیٹ کمنز انگلش کپتان جو روٹ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کر رہے ہیں، ان کی اپیل امپائر نے مسترد کر دی تھی لیکن روٹ ریویو پر آؤٹ قرار پائے— فوٹو: اے پی

آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے دن کی آخری گیند پر ڈیوڈ ملان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے پر ریویو لیا لیکن ان کا یہ ریویو ضائع ہو گیا— فوٹو: اے ایف پی

امپائرز نے خراب روشنی کے سبب دن کا کھیل جلد ختم کردیا جس پر آسٹریلین کپتان ان سے بحث کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی