• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ظہیر خان اورساگریکا گاٹکے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع November 23, 2017
ان کا ولیمہ 27 نومبر 2017 کو ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام
ان کا ولیمہ 27 نومبر 2017 کو ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام

سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور بولی وڈ اداکارہ ساگریکا گاٹکے بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ظہیرخان اورساگریکا گاٹکے نے رواں برس اپریل میں منگی کی تھی، جس کے 4 ماہ بعد یعنی ستمبر 2017 میں ہی ان کی جانب سے جلد شادی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

15 ستمبر کو جوڑے کی جانب سے 27 نومبر 2017 میں شادی کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا نے شادی کا اعلان کردیا

And its done...my last partner in crime...@zaheer_khan34 @sagarikaghatge ...let the party begin

A post shared by Anjana Sharma (@anjiestylediva) on

ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے نے روایتی طریقوں کے بجائے 23 نومبرکو عدالت میں شادی کی۔

دونوں کی شادی کی سب سے پہلی تصویر اورخبر اداکارہ ساگریکا گاٹکے کی دوست انجنا شرما کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔

تصویر میں ساگریکا گاٹکے کو دلہن کے روایتی سرخ لباس اور ظہیر خان کو ہلکے گلابی رنگ کے کرتے میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ساگریکا گاٹکے اور ظہیر خان کی شادی کی تصاویر ان کے ساتھ 2007 میں فلم ’چک دے انڈیا‘ میں کام کرنے والی ساتھی اداکارہ ودیا ایم ملاودا نے بھی ٹوئیٹ کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’ سالی اور گھر والی کے ساتھ‘، ’میں اپنے نئے بہنوئی کے ساتھ‘۔

ایک روز قبل ہی ودیا ایم ملاودا نے ساگریکا گاٹکے کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اداکارہ کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے 23 نومبر کو شادی کی خبر دی تھی۔

اس تصویر میں ساگریکا گاٹکے کو زیورات پہنے ہوئے مسکراتا دیکھا جا سکتا ہے۔

۔

ان دونوں کی شادی کی خبر سامنے آنے سے قبل ہی ان کی شادی کے دعوت نامے تیار کرنے والے کارڈ ہاؤس ’روش کپور انوٹیشنز‘ کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ان کے دعوت ناموں کی جھلک جاری کردی گئی تھی۔

ان کارڈز کے مطابق ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے کا ولیمہ رواں ماہ 27 نومبر کو ممبئی کے معروف تاج محل پیلس اینڈ ٹاور میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ظہیر خان کی شاہ رخ کی ساتھی اداکارہ سے منگنی

ولیمے کی تقریب میں شوبز ستاروں اور کرکٹ اسٹارز سمیت فیشن، ڈزائننگ، ٹیکنالوجی، میڈیا اور کاروبار کے شعبوں سمیت مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

خبریں ہیں کہ ممکنہ طور ان کی شادی کے 2 ولیمے ہوں گے، ممبئی کے بعد ان کا ولیمہ ’پونے‘ میں بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ اداکارہ ساگریکا گاٹکے کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’چک دے انڈیا‘ سے شہرت ملی، اس فلم میں انہوں نے ہاکی پلیئر کا کردار ادا کیا تھا۔

ساگریکا گاٹکے اب تک 7 فلموں میں کام کر چکی ہیں، جن میں مراٹھی اور پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں، انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’رش‘، ’جی بھر کے جی لے‘ سمیت ’ملنے نہ ملے ہم‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

ظہیرخان نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں 90 سے زائد ٹیسٹ اور 280 سے زائد ایک روزہ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 2015 سے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025