• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

شائع November 22, 2017

گوادر: بلوچستان کی ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جانب سے تربت کے قریب دشت پنودی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں 20 افراد کے قتل پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ 'مسلح تصادم میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے'۔

سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: تربت سے 15 افراد کی لاشیں برآمد

انہوں نے دہشت گردوں کی شناخت کے حوالے سے بتایا کہ حراست میں لیے گئے دونوں ہی دہشت گرد بی ایل ایف کے کمانڈر ہیں جن میں سے ایک کا نام ماہ یار عرف بیباگر اور دوسرے کا نام شبیر عرف حاصل ہے جو دشت پنودی کے رہائشی ہیں۔

تاہم شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکار کی شناخت ناصر کے نام سے کی گئی ہے۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 22 نومبر 2017 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024