• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک لڑکی جاں بحق

شائع November 21, 2017
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹینکر کے گھر میں گھسنے کی وجہ سے کورنگی کے علاقے دارالعلوم کالونی میں بنا گھر بھی بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث خیال ظاہر کیا جارہا ہے حادثہ ٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر مکان کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مینا نام کی 16 سالہ لڑکی حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹینکر کا ڈرائیور حادثے کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بعد ازاں علاقہ مکینوں نے ٹینکر ڈرائیور کے خلاف متاثرہ گھر کے اطراف احتجاج شروع کردیا ہے اور اس کی گرفتاری تک حکام کو ٹینکر ہٹانے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ کے شہر کراچی میں ٹریفک حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں جن کی بڑی وجہ تیز رفتاری، سڑکوں کی خستہ حالی و دیگر ہیں۔

رواں سال 15 فروری کو گارڈن کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار ٹیکسی، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پُل سے نیچے جاگری تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 9 فروری کو گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024