• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارتی دوشیزہ مس ورلڈ منتخب

شائع November 19, 2017

چین میں منعقدہ ’مس رلڈ 2017‘ کے مقابلے میں بھارتی دوشیزہ منوشی چھلر نے متعدد ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز اپنے نام کرلیا۔

منوشی چھلر مس ورلڈ منتخب ہونے والی بھارت کی چھٹی لڑکی ہیں، جب کہ بھارت نے یہ عالمی اعزاز 17 سال بعد حاصل کیا۔

اس سے قبل آخری بار بھارت کی جانب سے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سال 2000 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

چین کے شہر سانیا میں ہونے والے مس ورلڈ کے 67 ویں مقابلے میں دنیا کے 118 ممالک کی حسینائیں شامل تھیں۔

بھارت کی میڈیکل کی طالبہ 20 سالہ منوشی چھلر کا مقابلہ انگلینڈ، فرانس، کینیا اور میکسیکو کی حسیناؤں سے تھا۔

مس ورلڈ منتخب ہونے کے بعد 20 سالہ منوشی چھلر کو گزشتہ برس یہ اعزاز اپنے نام کرنے والی پورٹو ریکو کی حسینہ نے تاج پہنایا۔

مقابلہ حسن میں جہاں بھارتی حسینہ نے دیگر دوشیزاؤں کو پیچھے چھوڑ کر اعزاز اپنے نام کیا، وہیں میکسیکو کی اینڈرا میزا فرسٹ رنر جب کہ انگلینڈ کی اسٹیفن ہل دوسری رنر اپ منتخب ہوئیں۔

ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی منوشی چھلر میڈیکل کی طالبہ ہیں، اور وہ بھارت کے دیہاتی علاقوں میں صحت و علاج کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ان کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کیے جانے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق حسینہ پریانکا چوپڑا سمیت دیگر بھارتی اعلیٰ شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے سب سے پہلے اداکارہ ایشوریا رائے نے 1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا، جس کے 2 سال بعد 1996 میں بھارت کی ریتا فاریا مس ورلڈ منتخب ہوئی تھیں۔

حیران کن طور پر اگلے سال 1997 میں بھی بھارتی لڑکی ڈیانا ہیڈن مس ورلڈ منتخب ہوئیں، بھارت نے چوتھی بار یہ اعزاز 1999 میں حاصل کیا اور یکتا موکھی مس ورلڈ منتخب ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے آخری بار اداکارہ پریانکا چوپڑا 2000 میں مس ورلڈ منتخب ہوئی تھیں، جس کے 17 سال بعد منوشی چھلر نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (2) بند ہیں

shahid Nov 19, 2017 06:57pm
congratulations -you are prety
shahid Nov 19, 2017 06:57pm
very pretty congratulations