• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لاہور میں چینی یونیورسٹی کو قیام کیلئے قانونی اجازت مل گئی

شائع November 18, 2017

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز (17 نومبر کو) صوبے میں پہلی چینی یونیورسٹی کے قیام کو آڈیننس نافذ کر کے قانونی شکل دے دی۔

تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو دی جانے والی اجازت کا آرڈیننس گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ کے لیے قائم کی جانے والی یونیورسٹی کا باقاعدہ آغاز آئندہ برس فروری میں ہوجائے گا، جس سے مختلف شعبوں میں افرادی قوت میں اضافہ ہوگا کیونکہ بیجنگ بھی اس حلقے میں اسی طرح کی دلچسپی رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ اور پیشہ وارانہ تعلیم دینے والے شعبے (ٹیوٹا) اور تیانجن یونیورسٹی کے درمیان رواں برس 17 مئی کو ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹیوٹا انتظامیہ کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے پنجاب میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چینی ڈاکٹر پاکستان میں آنکھوں کی 500 مفت سرجریز کریں گے

وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسکولوں کے طالب علموں میں تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے صوبائی وزیرِتعلیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس ضمن میں کام کررہی ہے۔

کمیٹی نے اب تک کئی اہم اجلاس منعقد کیے جن میں یونیورسٹی کی جانب سے پیش کردہ ملازمتوں، کورس کی تبدیلی، بجٹ کی ضروریات کو پورا کرنے، مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے سمیت دیگر تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ اس ضمن میں پنجاب ہائیرایجوکیشن سے بھی مدد مانگنے کا معاملہ زیرِ غور آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی کو چینی کمپنی یا چینی کنسلٹنٹ کی جانب سے چلایا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ چینی معیار کے مطابق طالبِ علموں کو ہنر مند بنا کر افرادی قوت میں اضافہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: آئیے چینی باشندوں سے جان پہچان بڑھائیں

اُن کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج ایمرجنگ ٹیکنالوجیز گرین ٹاؤن یا پھر گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج رائیونڈ میں یونیورسٹی کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔

مذکورہ آرڈینینس میں پنجاب کی پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے کام کرنے کے طریقے اور اس کی ذمہ داریوں کو بھی واضح کیا گیا ہے۔


یہ خبر 18 نومبر 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (2) بند ہیں

KHAN Nov 18, 2017 05:40pm
اگر اس یونیورسٹی کو ڈیرہ غازی خان میں بنایا جائے تو پورا ملک اس سے فائدہ اٹھائے گا۔ پاکستان و پنجاب کے کرتا دھرتائوں سے دست بستہ عرض ہے کہ پورے ملک کی سوچا کریں۔ خیرخواہ
زولفی گوندل Nov 19, 2017 12:44am
اگر ہم آج سے اردو میں ڈاکٹر اور انجینیئر بنانے شروع کر دیں تو ہر دوسرا بچہ کامیاب ہو پہلے انگلش اور اب چائینیز کیا ہو گیا ہے ہماری گورنمنٹ کو چائنہ نے زلالت کے دنوں میں بھی دوسری زبان نہیں سیکھی پتہ نہیں ہمیں کیا مجبوری ان پڑی

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024