• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

آخر اکشے کمار ’پیڈ مین‘ کیوں بنے؟

شائع November 16, 2017
فلم ’پیڈ مین‘ میں سونم کپور، اکشے کمار اور ردھیکا آپٹے اہم کردار ادا کررہی ہیں —۔
فلم ’پیڈ مین‘ میں سونم کپور، اکشے کمار اور ردھیکا آپٹے اہم کردار ادا کررہی ہیں —۔

بولی وڈ اداکار اکشے کمار اپنی ہر فلم کے ساتھ سوسائٹی کی بہتری کے لیے عوام کو کوئی نہ کوئی اہم پیغام ضرور دیتے ہیں، اور ایسا ہی کچھ وہ اپنی فلم ’پیڈ مین‘ کے ساتھ بھی کریں گے۔

لیکن اہم بات یہ تھی کہ اکشے کمار نے اس فلم کی وجہ اور طاقت خود کو نہیں بلکہ فلم کی مرکزی اداکاراؤں کو ٹھرا دیا۔

اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اداکارہ ردھیکا آپٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے اداکارہ کو اپنے پیڈ مین بننے کی ’وجہ‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ ’پیڈ مین‘ کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار کی فلم ’پیڈ مین‘ کا پوسٹر جاری

اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا.

اروناچلم مروگناتھم کو ان کی کاوشوں کے عوض پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں اکشے نے فلم کی دوسری اداکارہ سونم کپور کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سونم کو پیڈ مین کی ’طاقت‘ کہا۔

اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن کے تحت تیار ہونے والی فلم ’پیڈ مین‘ اگلے سال بھارت کے یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری 2018 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

حال ہی میں اس فلم کا ایک پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا تھا جس میں اکشے کمار سائیکل چلاتے نظر آئے تھے۔

آر بالکی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن بھی ایک مختصر کردار کے لیے جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوائلٹ ایک پریم کتھا میں اکشے کمار نے کیوں کام کیا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اگست میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی ایک سماجی مسئلے پر بنائی گئی تھی، جس نے نہ صرف ریکارڈ بزنس کیا، بلکہ فلم نے بھارتی سماج پر اچھے اثرات بھی مرتب کیے۔

’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھارت میں ٹوائلٹ کے فقدان اور خواتین کو رفع حاجت کے لیے درپیش مسائل پر مبنی فلم تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024