• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17 سال بعد ایک ساتھ

شائع November 13, 2017
یہ دونوں 16 سال بعد فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے —۔
یہ دونوں 16 سال بعد فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے —۔

بولی وڈ کے دو کامیاب اداکار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں، جن کی جوڑی کو مداحوں نے ہمیشہ ہی خوب سراہا بھی ہے، اور اب 16 سال بعد یہ دونوں پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

مادھوری اور انیل نے ’رام لکھن‘، ’پرندہ‘، ’پکار‘ اور ’بیٹا‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا، ان دونوں کا گانا ’دھک دھک کرنے لگا‘ آج بھی کافی مقبول ہے۔

ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ 2001 میں ریلیز ہوئی فلم ’لجا‘ میں کام کیا تھا، اور اب 16 سال بعد یہ دونوں ایک ساتھ ’ٹوٹل دھمال‘ نامی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

انیل کپور اور مادھوری کی جوڑی کو ہمیشہ سے خوب پسند کیا گیا —۔
انیل کپور اور مادھوری کی جوڑی کو ہمیشہ سے خوب پسند کیا گیا —۔

بولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کے ہدایت کار اندرا کمار نے اپنے ایک انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ’مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور فلم ٹوٹل دھمال میں ایک ساتھ کام کریں گے، جس کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں ممبئی میں شروع کی جائے گی‘۔

اندرا کمار نے یہ بھی بتایا کہ یہ فلم کامیڈی ہوگی تو مداح انیل کپور اور مادھوری کے درمیان کسی رومانوی کہانی کی امید نہ رکھیں۔

ان دونوں نے ایک ساتھ بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا تھا —۔
ان دونوں نے ایک ساتھ بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا تھا —۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کو اتنے سالوں بعد ایک ساتھ لانا کسی خواب پورا ہونے سے کم نہیں۔

اس فلم کی ریلیز تاریخ کا تو ابھی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ہدایت کار نے اسے اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا خیال ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ اندرا کمار نے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی 1992 میں ریلیز ہوئی فلم ’بیٹا‘ کی ہدایات دی تھیں۔

ان کی فلم ’بیٹا‘ کا گانا دھک دھک آج بھی بےحد مقبول ہے —۔
ان کی فلم ’بیٹا‘ کا گانا دھک دھک آج بھی بےحد مقبول ہے —۔

اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کروائے۔

واضح رہے کہ فلم ’دھمال‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ارشد وارثی، سنجے دت، جاوید جعفری، ریتیش دیشمکھ نے کام کیا تھا۔

اس فلم کا دوسرا حصہ ’ڈبل دھمال‘ 2011 میں ریلیز ہوا، جبکہ ’ٹوٹل دھمال‘ اس سیریز کی تیسری فلم ہوگی۔

فلم ’دھمال‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی —۔
فلم ’دھمال‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی —۔

فلم کی باقی کاسٹ میں بھی سنجے دت، ارشد وارثی، ریتیش دیشمکھ شامل ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024