• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ابوظہبی میں ’لووغ‘ میوزیم کا افتتاح

پہلی بار متحدہ عرب امارات کی کسی ریاست میں یورپی میوزیم کی برانچ کھولی گئی ہے، تاہم ابوظہبی کا میوزیم خود مختار ہوگا۔
شائع November 11, 2017 اپ ڈیٹ November 12, 2017

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ملک کے سب سے عجائب گھر ’لووغ‘ کی شاخ اب ابوظہبی میں بھی کھول دی گئی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظہبی میں تعمیر کیے گئے میوزیم کو باقاعدہ طور پر 12 نومبر 2017 کی شام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

’لووغ میوزیم‘ کو عوام کے لیے کھولنے کے موقع پر افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں نہ صرف عربوں بلکہ ایشیائی، یورپی و افریقی خطوں کے سیکڑوں افراد نے بھی شرکت کی۔

یہ میوزیم پیرس کی لووغ میوزیم انتظامیہ اور ابوظہبی حکومت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت تیار ہوا۔

ابوظہبی انتظامیہ نے پیرس کی لووغ میوزیم انتظامیہ سے عجائب گھر کے مالکانہ حقوق حاصل کیے ہیں، معاہدے کے تحت پیرس انتظامیہ کو 2037 تک 400 ملین یوروز ملیں گے.

معاہدے کے تحت پیرس کی لووغ میوزیم انتظامیہ آئندہ 10 سال تک ابوظہبی میوزیم کی تزئین و آرائش کے لیے کردار بھی ادا کرے گی۔

کوریا کے میوزیکل گروپ ’براجی‘ کے فنکار مظاہرہ کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
کوریا کے میوزیکل گروپ ’براجی‘ کے فنکار مظاہرہ کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

افتتاحی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی
افتتاحی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی

لووغ میوزیم کے صدر جین لک مارٹینز نے بھی تقریب میں شرکت کی—فوٹو: اے پی
لووغ میوزیم کے صدر جین لک مارٹینز نے بھی تقریب میں شرکت کی—فوٹو: اے پی

خواتین فنکاروں کے ساتھ تصاویر کھینچتی نظر آئیں—فوٹو: اے ایف پی
خواتین فنکاروں کے ساتھ تصاویر کھینچتی نظر آئیں—فوٹو: اے ایف پی

اماراتی نوجوان خواتین کی بھی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی—فوٹو: اے پی
اماراتی نوجوان خواتین کی بھی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی—فوٹو: اے پی

میوزیم کو ساحل سمندر بنایا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی
میوزیم کو ساحل سمندر بنایا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی

مغربی افریقی ملک مالی کا فنکار مظاہرہ کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
مغربی افریقی ملک مالی کا فنکار مظاہرہ کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

افریقی ڈانسر کے رقص سے لوگ خوب محظوظ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
افریقی ڈانسر کے رقص سے لوگ خوب محظوظ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

عرب مرد حضرات بھی پرجوش دکھائی دیے—فوٹو: اے پی
عرب مرد حضرات بھی پرجوش دکھائی دیے—فوٹو: اے پی

مالی کے ڈانسرز نے میلہ لوٹ لیا—فوٹو: اے ایف پی
مالی کے ڈانسرز نے میلہ لوٹ لیا—فوٹو: اے ایف پی

لوگ میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے—فوٹو: اے پی
لوگ میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے—فوٹو: اے پی

افریقی ملک مالی کے ڈانسر کی پرفارمنس—فوٹو: اے ایف پی
افریقی ملک مالی کے ڈانسر کی پرفارمنس—فوٹو: اے ایف پی

افریقی ملک مالی کا فنکار—فوٹو: اے ایف پی
افریقی ملک مالی کا فنکار—فوٹو: اے ایف پی

افریقی ڈانسرز کی پرفارمنس کو سب نے سراہا—فوٹو: اے ایف پی
افریقی ڈانسرز کی پرفارمنس کو سب نے سراہا—فوٹو: اے ایف پی