• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فلم ’راضی‘ میں عالیہ کی پہلی جھلک منظر عام پر

شائع November 11, 2017
عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی فلم ’راضی‘ 6 ماہ بعد سینما گھروں میں پیش کی جائے گی —۔
عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی فلم ’راضی‘ 6 ماہ بعد سینما گھروں میں پیش کی جائے گی —۔

بولی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، ایک کے بعد ایک فلم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی عالیہ کی اگلی فلم ’راضی‘ کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی۔

فلم ’راضی‘ میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم میں اپنے کردار کی جھلک عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریلیز کی، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

Six months to RAAZI!

A post shared by Alia ✨⭐️ (@aliaabhatt) on

ویسے تو عالیہ کی اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہوگا کہ وہ نہایت سادی اور شرمیلی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی، تاہم یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ اس فلم میں ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئیفا ایوارڈز: اڑتا پنجاب اور نیرجا نے میلہ لوٹ لیا

میگھنا گلزار کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی ریلیز میں 6 ماہ باقی ہیں، جس میں اداکار وکی کوشل پہلی مرتبہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

عالیہ نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ساتھ شاندار ڈیبیو کیا —۔
عالیہ نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ساتھ شاندار ڈیبیو کیا —۔

عالیہ بھٹ نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا، جس کے بعد سے وہ اب تک کئی مختلف اور دلچسپ کردار ادا کرتی نظر آئیں۔

انہوں نے اپنی فلم ’ہائی وے‘ میں بھی شاندار اداکاری سے سب کا دل جیت لیا تھا، اس فلم کا موضوع بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد پر تھا۔

اڑتا پنجاب میں عالیہ بہاری لڑکی کے روپ میں نظر آئیں —۔
اڑتا پنجاب میں عالیہ بہاری لڑکی کے روپ میں نظر آئیں —۔

عالیہ کی گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں انہوں نے ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'اڑتا پنجاب' پر ایوارڈ نہ ملا تو دکھ ہوگا، عالیہ

اس فلم کے لیے عالیہ کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔

شاندار عالیہ کی پہلی فلاپ فلم تھی —۔
شاندار عالیہ کی پہلی فلاپ فلم تھی —۔

عالیہ بھٹ کی ساری فلموں میں واحد ایک فلم ’شاندار‘ فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ ان کی فلمیں ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘، ’ڈیئر زندگی‘، ’ہائی وے‘، ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ کامیاب فلمیں ثابت ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024