• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاک رینجرز، بھارتی باڈرفورسز کا جنگ بندی معاہدے کی تجدید پر اتفاق

شائع November 10, 2017

پاکستان رینجرز اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے معصوم جانوں کو بچانے کے لیے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کو اس کی'روح' کے مطابق تجدید پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان تین روزہ سالانہ اجلاس بھارت کی میزبانی میں دہلی میں منعقد ہوا اور 10 نومبر کو آخری سیشن ہوا۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کے درمیان سالانہ اس طرح کا اجلاس ہوتا ہے جس کی میزبانی بھارت یا پاکستان کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز اور بی ایس ایف نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہورہی ہیں جن میں عام طور پر خواتین اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں اس لیے اس کو ضرور روکنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:غلطی سے سرحد پار کرنیوالا پاکستانی بی ایس ایف کی فائرنگ سے ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں فورسز کے درمیان اجلاس 'سازگار اور موزوں ماحول' میں ہوا۔

دونوں فورسز کے اعلیٰ افسران کے درمیان اجلاس میں ورکنگ باؤنڈری کے قریب دفاعی تعمیرات سمیت سرحد پار اسمگلنگ کو روکنے اور غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کے عمل کو روکنے جیسے معاملات زیر بحث آئے۔

اجلاس میں بی ایس ایف اور رینجرز نے 'متاثرہ خاندانوں کو ملانے کے لیے' نادانستہ طور پر سرحد پار کرنے پر بھارت کی قید میں جانے والے ماہی گیروں کی وطن واپسی کی رفتار کو تیز کرنے کے موضوع پر بھی بحث کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان رینجرز- بی ایس ایف مذاکرات آج سے شروع

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی سیکیورٹی فورسز نے مقامی کمانڈرز کے تعاون کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مورچوں، کمپنی اور بٹالین سطح پر معاملات کو حل کرنے کے لیے 'سنجیدہ کوششیں' کرلی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024