• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دھونی کا ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئی

شائع November 10, 2017
ایم ایس دھونی کا شمار ہندوستان کے کامیاب کرکٹ کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے —۔
ایم ایس دھونی کا شمار ہندوستان کے کامیاب کرکٹ کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے —۔

مہندر سنگھ دھونی جنہیں ایم ایس دھونی بھی کہا جاتا ہے کا شمار دنیا کے کامیاب کرکٹ کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، وہ کرکٹ فیلڈ پر نہایت سنجیدہ نظر آتے ہیں، تاہم ذاتی زندگی میں وہ یقیناً کافی مزاحیہ ہیں۔

اور جیسے سب کو ہی گانوں پر رقص کرنا پسند ہے دھونی بھی اس معاملے میں کچھ پیچھے نہیں۔

ان کی ایک پُرانی ویڈیو حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں دھونی اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں۔

تاہم اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس ویڈیو میں اپنی اہلیہ ساکشی کو متاثر کرنے کے لیے بولی وڈ فلم ’دیسی بوائز‘ کے ایک گانے ’جھک مار کے‘ پر رقص کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دھونی کے ڈانس کو دیکھ کر ان کی اہلیہ کافی متاثر نظر آئیں، تاہم پوری ویڈیو میں وہ صرف ہنستی ہی رہیں۔

یہ ویڈیو کب بنائی گئی اس کا تو اندازہ نہیں ہورہا تاہم یقیناً دھونی اپنے دلچسپ ڈانس سے آپ کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہوں گے۔

واضح رہے کہ دھونی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کافی ایکٹو رہتے ہیں، وہ اکثر و بیشتر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Attack on besan ka laddoo

A post shared by @mahi7781 on

ایم ایس دھونی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کی ٹرافی دلانے کے ساتھ ساتھ اس ٹیم کی سالوں تک شاندار انداز میں قیادت کی اور اس ویڈیو کے ساتھ یہ بھی واضح ہوجاتا ہے کہ وہ ہر فیلڈ میں ماہر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024