• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا پڈوکون کا ’گھومر‘ پر ایک بار پھر ڈانس

شائع November 8, 2017
—فوٹو: بولی وڈ لائف
—فوٹو: بولی وڈ لائف

بولی وڈ کی آنے والی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ تو آئندہ ماہ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

تاہم اب اس فلم کے ٹریلر کے بعد اس کے گانے ’گھومر‘ کے بھی چرچے ہو رہے ہیں۔

ان دنوں ’پدماوتی‘ کی پوری ٹیم فلم کی تشہیر میں مصروف ہے، تاہم دپیکا پڈوکون ایک جگہ فلم کی تشہیر کے لیے اکیلی بھی پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوتی‘ کا ’گھومر‘

بولی وڈ لائف کے مطابق دپیکا پڈوکون شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے بغیر ہی فلم کی تشہیر کے لیے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پہنچیں، جہاں انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

—فوٹو: بولی وڈ لائف
—فوٹو: بولی وڈ لائف

دپیکا پڈوکون کو دیکھتے ہی ریڈیو اسٹاف کی خواتین اور دوسرے اسٹاف ممبران کو ’پدماوتی‘ میں ’گھومر‘ پر ان کا ڈانس یاد آگیا۔

بس پھر کیا تھا، ریڈیو اسٹاف کی فرمائش پر دپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر ’گھومر‘ پر رقص کرکے شائقین کی خواہشات پوری کردیں۔

—فوٹو: بولی وڈ لائف
—فوٹو: بولی وڈ لائف

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ کے ٹریلر اور ’گھومر‘ کی کامیابی پر دپیکا کی پارٹی

خبریں ہیں کہ ’پدماوتی‘ کی ٹیم فلم کی تشہیر کے لیے بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ میں بھی شرکت کرے گی۔

خیال رہے کہ ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون نے 400 کلو گرام سونا، جب کہ 30 کلو گرام وزنی لہنگا بھی پہنا تھا۔

—فوٹو: بولی وڈ لائف
—فوٹو: بولی وڈ لائف

یہ بھی پڑھیں: پدماوتی میں دپیکا نے 400 کلو سونا، 30 کلو وزنی لہنگا پہنا

تیرہویں صدی کے واقعات پر بنائی گئی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کے لیے دپیکا پڈوکون نے 20 لاکھ بھارتی روپے سے تیار ہونے والا لہنگا بھی پہنا۔

دپیکا پڈوکون نے 30 کلو وزنی لہنگا’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کے دوران کم سے کم 100 دنوں تک مسلسل 12 سے 14 گھنٹے پہنے رکھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024