• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاک-ایران سیکیورٹی، انٹیلی جنس تبادلہ بڑھانے پر متفق

شائع November 7, 2017 اپ ڈیٹ November 8, 2017

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی وزیردفاع بریگیڈئر امیر حاتمی سے تہران میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک نے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور انٹیلی جنس کے تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایران کے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے مرکز کا دورہ کیا جہاں انھوں نے فوج کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان دونوں نے اتفاق کیا ہے کہ ان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف کسی تیسرے فریق کے ہاتھوں استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'اس حوالے سے فیلڈ کمانڈرز کے درمیان تبادلے کے لیے ہاٹ لائن اور ایران کی جانب سے سرحد پار لگائی جانے والی باڑ کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے'۔

رپورٹ کے مطابق 'دونوں ممالک کی جانب سے بارڈر پیٹرلنگ، انٹیلی جنس کے تبادلے اور دونوں افواج کے درمیان رابطوں کو آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا'۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے مرکز کے دورے میں پاک-افغان سرحد اور پاک-ایران سرحد کااستحصال کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو اٹھایا۔

آرمی چیف نے کہا کہ 'پاک-ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے اور اس کےاستحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی'۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایرانی وزیر امیر حاتمی نے کہا کہ 'ایرانی کی پالیسی ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بحال کرنا ہے اور ملک کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ایک خاص جگہ ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024